نمونے کے انسان |
زرگان د |
|
’’تذکرہ شیخ ہالیجوی‘‘ سے ماخوذ عارف باللہ حضرت شیخ حماداللہ صاحب ہالیجوی واقعات(۱)مسجد جہاد: امروٹ شریف کے قریب سے ایک نہر گزری ہے جو دریائے سندھ سے نکالی گئی ہے ۔ اس کی راہ میں ایک چھوٹی سی مسجد تھی۔ انگریزوں نے طے کیا کہ اس کو شہید کرکے نہر وہاں سے گزاردی جائے اور اس کے بجائے دوسری مسجد بنا دی جائے۔ حضرت مولانا سید تاج محمود امروٹی علیہ الرحمۃ کو جلال آگیااور تسبیح لے کر اس میں جابیٹھے۔ فقراء کی جماعت بھی ان کے ساتھ ہوگئی ۔ انگریز کو چیلنج کر دیا کہ اب گراؤ مسجد۔ انگریز نے مسجد سے تعرض ترک کرکے اس کے نیچے سے زمین کھود کرنہر کوآگے بڑھایا اور مسجد کے نیچے وسط نہر میں مضبوط پائے بنادئیے اور زمین کو پختہ کردیا۔ وہ مسجد جوں کی توں بالکل بیچ نہر کے قائم ہے۔ یہ مسجد’’ مسجد جہاد‘‘ کہلاتی ہے ۔حضور اکرم ﷺ کی زیارت: حضرت اقدس نے فرمایاکہ ایک مرتبہ میں مسجد کے ایک گوشے میں بیٹھ کر ذکر میں مشغول تھا کہ سرکار دوعالم ﷺ تشریف لائے اور مجھ کو اپنے دونوں بازوؤں میں لے لیا۔ اس کے بعد مسجد کے باہر تشریف لے چلے، میں بھی ساتھ میں تھا جب دروازہ کے قریب پہونچے تو میں نے عرض کیا ۔ ’’حضور والا میں کچھ لاتا ہوں ۔ آپ نوش فرمائیں۔‘‘ سرکار دوعالم ﷺ نے فرمایا۔’’مولوی صاحب مجھے کھانے کی حاجت نہیں۔‘‘ پھر دروازے سے باہر تشریف لائے اوراس گلی میں جو قدیم مسجد کے مشرق جانب تھی، اس میں داخل ہو کر شمال کی جانب روانہ ہوئے اور چلتے وقت ’’السلام علیکم‘‘فرماتے ہوئے