نمونے کے انسان |
زرگان د |
|
’’دیکھ بھائی سالک!تم ہو سالک،میں ہوں مجذوب،میری بات کا برا نہ ماننا،بات یہ ہے کہ اللہ تعالی کا بنایا ہوا جہنم بہت وسیع ہے،اگر کسی شخص کا وہاں جانے کا ارادہ ہو تو اس میں کچھ تنگی نہیں،ہم اس کو روکنے والے کون؟ہاں البتہ اگر کوئی شخص ہماری گردن پر پائوں رکھ کر جہنم میں جانا چاہے گا تو ہم اس کی ٹانگ پکڑ لیں گے۔(البلاغ مفتی اعظم نمبر۔ج۱۔ص۲۵۸)ان کے مشیر ہم تھے ہمارے مشیر تم: شاہ صاحب نے ایک مرتبہ فرمایا کہ ایک ہندو شاعر نے بڑے سہل ممتنع انداز میں حضرت علی کے زمانے کے مشاجرات کا سبب نظم میں بیان کیا ہے۔ ایک روز مرتضی سے کسی نے یہ عرض کی بو بکر اور عمر کے زمانے میں چین تھا کیوں آپ ہی کے عہد میں جھگڑے یہ پڑ گئے کہنے لگے یہ بات کوئی پوچھنے کی ہے؟ اے نائب رسولِ امیں!دام ظلکم عثمان کے بھی عہد میں لبریز تھا یہ خم اپنی تو عقل ہوگئی اس مسئلے میں گم ان کے مشیر ہم تھے ہمارے مشیر تم (البلاغ مفتی اعظم نمبر۔ج۱۔ص۲۵۹) ٭٭٭٭٭٭