نمونے کے انسان |
زرگان د |
|
اتباع سنت کا اہتمام اور اس کی برکت: پہلے گزرچکا ہے کہ حضرت مولانا الہ آباد پنشن لینے آتے تھے ، ایک بار تشریف لائے اور حضرت مولانا قاری حبیب احمد صاحب مدظلہٗ حاضر ہوئے تو فرمایا ’’جتنی اختیاری سنتیںہیں سب پر اپنے اختیار سے اہتمام کے ساتھ عمل کرتا رہا ہوں مگرایک سنت غیر اختیاری ہے ، جی چاہتا ہے کہ اس پر بھی عمل ہوجائے ، وہ یہ کہ رسول اﷲ ﷺ کا وصال ۶۳؍ سال کی عمر میں ہوا ہے ، میں چاہتا ہوںکہ۶۳؍ سال میں میرا انتقال ہوجائے اور اﷲ تعالیٰ کے لئے یہ آسان ہے کہ اس پر بھی عمل ہوجائے ،ان پر فالج کا اثر ہوا اور اس کے بعد وقفہ وقفہ سے دوتین بار حملہ ہوا ، بالآخر ۶۳؍ سال کی عمر میں وصال فرمایا ۔ ایک سچے متبع سنت نے دل سے جو بات چاہی تھی اﷲ تعالیٰ نے اسے پورا کردیا ۔ ؎ او چنیں خواہی خدا خواہد چنیں می دہد یزداں مرادِ متقیں ٭٭٭٭٭٭