نمونے کے انسان |
زرگان د |
|
بروایتِ دیگراں جذبہ اتباع سنت: حضرت مولانا علیہ الرحمہ کا خاص وصف جذبہ اتباع سنت ہے،میں نے(مولانا ضیاء الحق صاحب خیرآبادی)سالہا سال سفر وحضر میں ساتھ رہ کر اس کا مشاہدہ کیا ہے۔ ایک مرتبہ حضرت مولانا نے فرمایا کہ میں نے سیرت نبوی کا تین سال تک مطالعہ محض اتباع سنت کی نیت سے کیا ہے،۔اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آپ کے اندر اتباع سنت کا کیسا جذبہ فروزاں رہا ہوگا۔(بروایت مولانا ضیاء الحق صاحب خیرآبادی)تربیت السالکین: ایک واقعہ حضرت مولاناسے کئی بار سنا ،جی چاہتا ہے کہ تمہیں بھی سنادوں۔ حضرت مولانا نے فرمایا کہ فراغت کے معاً بعد ایک وقت ایسا آیا کہ طبیعت بہت افسردہ رہتی تھی ،ہر وقت یہی خیال رہتا تھا ہم جیسے لوگ کسی کام کے نہیں ہیں ،ہمارے وجود کا کوئی فائدہ نہیں،ایک روز دوپہر کو کھانے کے بعد طبیعت پر عجیب طرح کی یاسیت طاری تھی اوراس خیال کا بہت شدید غلبہ تھا کہ اﷲ نے ہمیں کس کام کے لئے پیدا کیا ہے ؟ ہم بالکل بے کار ہیں کسی کام کے نہیں،اسی خیال میں غلطاں وپیچاں سوگیا،خواب میں دیکھتا ہوں کہ ایک بہت بڑا میدان ہے ، ذہن میں آیا کہ اﷲ تعالیٰ بھی یہیںموجود ہیں،وہی بات میں پھر سوچنے لگا کہ ہمارے وجود کا مقصد!!!، تودیکھتا ہوں تو سامنے ایک بہت بڑے سبز رنگ کے بینرپر سفید تاروں سے کاڑھے ہوئے عربی رسم الخط میں یہ الفاظ لکھے ہیں: تربیت السالکین یہ دیکھ کر دل فرحت وطمانینت سے بھر گیا،اور میں سمجھ گیاکہ انشاء اﷲ آئندہ سالکین کی