نمونے کے انسان |
زرگان د |
|
(ماخوذ۔از۔کھوئے ہوئوں کی جستجو)حضرت مولانا عیسیٰ صاحب نوراللہ مرقدہ کے واقعات تشابہ اختیار کرنے کی برکت: حضرت مولانا قاری حبیب احمد صاحب مدظلہٗ ارشاد فرماتے ہیں کہ ایک بار حضرت مولاناعیسیٰ صاحب نوراللہ مرقدہ کہیں تشریف لے جارہے تھے کئی لوگ ساتھ میں تھے ، میں نے کسی موقع پر عرض کیا کہ حضرت جب گفتگو کرتے ہیں ، جب چلتے ہیں یا اور بھی کوئی کام کرتے ہیں تو بے ساختہ حضرت تھانوی رحمۃ اﷲعلیہ یاد آجاتے ہیں ، حضرت کا ہر کام حضرت تھانوی ؒ کے بالکل مشابہ ہے ۔ قاری صاحب فرماتے ہیں کہ جب میں نے یہ عرض کیا اور حضرت تھانویؒ کا نام ان کے کان میں پڑا تو وہیں رُک گئے اور ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھے اور میری طرف رخ کرکے فرمایا : ’’جی ہاں! ابتداء ً میں نے بہ تکلف حضرت ؒ کی نقل کی پھر اﷲ تعالیٰ نے مجھے اسی رنگ میں ڈھال دیا‘‘ ۔جماعت کا اہتمام: حضرت مولانا قاری حبیب احمدصاحب مدظلہٗ فرماتے ہیں کہ حضرت مولانا الہ آباد پنشن لینے آتے تو ایک خاص جگہ ٹھہرا کرتے اور قاری صاحب کو اپنی آمد کی اطلاع کرتے ، یہ ان کی خدمت میں پہونچ جاتے ، مولانا خیریت دریافت کرنے کے بعد پہلا سوال یہ کرتے کہ نمازوں کی جماعت کے اوقات کیا کیا ہیں ؟ پھر ہر نماز سے پانچ منٹ پہلے مسجد میں آجاتے حالانکہ قاری صاحب کی مسجد آپ کی قیام گاہ سے سے کافی فاصلہ پر تھی ، مگر اہتمام سے ہر نماز سے پہلے مسجد میںآپہونچتے ، جماعت کی نماز سے حضرت مولانا کو عشق تھا ، آپ کی ہر مجلس میں نماز کی تاکید کاذکر ضرور آتا ۔