نمونے کے انسان |
زرگان د |
|
آج چلو مرنے کی دعاکریں کہ نابالغی ہی میںہم لوگ مرجائیں،بالغ ہونے کے بعد نہ جانے کس مصیبت میں پڑیں،بلال نے میری تجویز پر صاد کی،ہم دونوں بانس کی سیڑھی سے کوٹھے پر چڑھ گئے اورسیڑھی کھینچ لی کہ کوئی دوسرانہ آجائے اورہماری دعامیں خلل پڑجائے، کیونکہ عزم تھا کہ آج اس دعاکوقبول کرواہی لیناہے۔ پہلے دورکعت نمازپڑھی گئی اس کے بعد دعاکے تمام آداب برتے گئے اپنی زبان میں اللہ کی خوب تعریف کی،دہرادہراکرخوب درود شریف پڑھا ،پھر خوب گریہ وزاری کے ساتھ دعا شروع کی۔۔۔۔۔ واقعی ہم دونوں آنسووں سے رورہے تھے۔۔۔۔۔ بڑی دیر تک ،کس بات کی ؟ نابالغی میں مرنے کی ! پھر یقین تھا کہ ہم دونوں جلد ہی مرجائیں گے اس وقت ڈر کی وجہ سے کسی کو اس دعاکے بارے میں بتایا نہیں تھا ،مگر اب تک دونوں جی رہے ہیں اورمصائب میں مبتلا ہورہے ہیں نہ جانے کیاہو! اللہ تعالیٰ درگزر کا معاملہ فرمائیں۔تصویر سے وحشت: پرائمری کے آخری درجہ کے امتحان میں کامیابی کے بعد ماسٹر صاحب نے میرے سامنے ہی والد صاحب سے کہاکہ یہ لڑکا بہت تیز ہے ،اسے انگریزی تعلیم دلوائیے ،آگر چل کر یہ بہت اچھا ثابت ہوگا، والد صاحب نے قبول کرلیا، اس وقت مکتب میں درجہ پانچ تک ا نگریزی کی کوئی کتاب نہیں پڑھائی جاتی تھی ،جب کہ اسکول میں داخلہ کیلئے انگریزی شرط تھی ۔والد صاحب نے ماسٹر صاحب کے حسب ہدایت کوئی انگزیزی ریڈر انگریزی لکھنے کی کاپی اوراس کا مخصوص قلم خرید کر مجھے دیدیا،اور میں اس ساز وسامان کو لے کر ماسٹرصاحب کی خدمت میں حاضر ہوگیا ،وہ نہایت دلسوزی اورشفقت سے مجھے پڑھا نے لگے ،کئی دن پڑھتے گزرگئے تھے کہ ایک روزمیں اپنے ایک ساتھی کے گھر پہونچا وہ پچھلے سال پانچ پاس کرکے انگریزی اسکول میں پڑھنے لگاتھا ۔ میں جب اس کے پاس پہونچا تو وہ برش سے ایک گائے کی تصویر بنارہاتھا ۔ میں نے کہاکہ یہ کیاکررہے ہو ،کہنے لگاکہ پکچر بنارہا ہوں میں نے پوچھا کہ کیا یہ تصویر بنانی پڑتی ہے؟ اس نے کہا کہ اسکول میں تویہ ضروری ہے، میں نے اس سے کہاکہ تصویر بنانی توحرام ہے ، دوزخ کے کھٹکا میںحدیث ہے کہ جوکوئی جاندار کی تصویر بنائے گا ،اسے قیامت کے دن مجبور کیاجائے گا کہ اس