نمونے کے انسان |
زرگان د |
|
کر خرچ کرنا چاہئے۔(البلاغ مفتی اعظم نمبر۔ج۱۔ص۲۶۶) احتیاط کی نادر مثال: حضرت مولانا مفتی شفیع صاحب نے فرمایا کہ حضرت شیخ الہند کے متعلقین میںسے کسی صاحب نے اہل بدعت کی تردید میں ایک رسالہ لکھا تھا،اہل بدعت نے اس کا جورد لکھا اس میں انہیں کافر قرار دیا،اس عمل کے جواب میں ان صاحب نے دو شعر کہے۔ مرا کافر اگر گفتمی غمے نیست چراغ کذب را نبود فروغے مسلمانت بخوانم در جوابش دروغے را جزا باشد دروغے انہوں نے حضرت شیخ الہند کو یہ شعر سنائے تو آپ نے شعری لطافت کی تو تعریف فرمائی لیکن ساتھ ہی ارشاد ہوا کہ’’تم نے ان کو لطافت کے ساتھ ہی سہی کافر تو کہہ دیا ،حالانکہ فتوی کے رو سے وہ کافر نہیں ہیں،اس لئے ان اشعار میں اس طرح ترمیم کرلو۔ مرا کافر اگر گفتمی غمے نیست چراغ کذب را نبود فروغے مسلمانت بخوانم در جوابش وہم شکر بجائے تلخ دروغے ا گر تو مو منی فبہا و الا دروغے را جزا باشد دروغے (البلاغ مفتی اعظم نمبر۔ج۱۔ص۲۳۴) ٭٭٭٭٭٭