نمونے کے انسان |
زرگان د |
|
دیر کے بعد ہوش آیا، اورکسی طرح بھاگ کر مظفر نگر پہونچ گیا، حضرت مدنی نے میرا علاج کرایا، ایک مدت میں اچھا ہوا، تعلیم اس کے بعد چلتی رہی، قرآن شریف پڑھ لیا، اردوزبان سیکھ لی، اتنا علم حاصل ہوگیا کہ اب خود سے مسئلہ کی کتابیں پڑھنے اورسمجھنے لگا۔فیضان رحمت: مدرسہ کے مہتمم بہت خوشحال اوردین دار شخص تھے، ان کی ایک لڑکی نابینا حافظ قرآن تھی، اس کی شادی نہیں ہورہی تھی، مہتمم صاحب فکر مند تھے، ایک بار وہ دیوبند گئے، حضرت سے عرض کیا کہ جس نومسلم کو آپ نے مدرسہ میں بھیجا ہے، اگر وہ آمادہ ہوں تو میری لڑکی سے ان کا نکاح کردیں، لڑکی کا پورا خرچ زندگی بھر میں برداشت کروں گا، اوروہ بھی میری کفالت میں رہیں گے، حضرت نے فرمایا بہت اچھا، اورفوراً میرے نام ایک رقعہ لکھ کر ایک آدمی کو میرے پاس بھیجا کہ ابھی چلے آؤ، میں حاضر ہوا، میری تعلیم کی تفصیلات پوچھیں، میں نے سب عرض کردیں، فرمایا ماشاء اللہ آپ نے ضرورت بھر پڑھ لیا، اب ایک کام کریں گے؟ میں نے کہا حضرت! میں تو آپ کا غلام ہوں، جو فرمائیں، میں حاضر ہوں، حضرت نے حافظ قرآن کی بہت سی فضیلتیں ارشاد فرمائیں، اورفرمایا کہ ان مہتمم صاحب کی ایک لڑکی حافظ قرآن ہے، مگر نابینا ہے، اگر آپ منظور کریں تو اس کے ساتھ آپ کا نکاح کردیا جائے، میں نے عرض کیا حضرت مجھے کوئی عذر نہیں ہے، مجھے توآپ کا ہر ارشاد دل وجان سے منظور ہے، بس کیا تھا، اسی مجلس میں حضرت نے عقد نکاح کردیا۔رشتے میں برکت: اللہ تعالیٰ نے اس رشتہ میں ایسی برکت دی کہ اب میرے کئی لڑکے ہیں، اورسب حافظ قرآن، عالم دین اوردارالعلوم دیوبند کے فاضل ہیں، بہت آرام سے گزر بسر ہوتی ہے، دین سے بھی حق تعالیٰ نے نوازا ہے، اوردنیا بھی خوب عطا کی ہے، مجھے سفارت کرنے کی ضرورت نہیں، صرف مدرسہ کی خدمت کے شوق میں یہ کام کرتا ہوں، اب غالباً ان صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ۔ ٭٭٭٭٭٭