روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
اقتباس ازکتاب اشرف التفہیم لتکمیل التعلیم پسندفرمودہ: حضرت حکیم الامّت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ مؤلفہ:مولاناعبدالرحمٰن صاحب اعظمی تبویب:حضرتِ اقدس مخدومی و مصلحی مولانا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم خلوت بالاَ مرد:لڑکوں کے ساتھ تنہائی سے بہت اجتناب کرے اور اَمرَد یعنی خوبصورت لڑکے سے بہت ہی سخت اجتناب کرے، ہرگز اُن کے ساتھ خلوت نہ کرے، اور خلوت میں بھی ضرورت سے زیادہ بات نہ کرے، نہ اُن کی طرف قصداً دیکھے اور نہ اُن کی بات نفس کے تقاضے سے سنے، کیوں کہ اَمرد پرستی کا مرض اِسی طرح پیدا ہوتا ہے کہ پہلے بالکل پتا نہیں چلتا اور جب جڑ مضبوط ہوجاتی ہے تب پتا چلتا ہے اور اُس وقت کنارہ کشی اَمرد سے بہت دشوار ہوتی ہے کیوں کہ یہ مثل مشہور ہے ؎ سرِ چشمہ شاید گرفتن بہ میل چو پر شد نہ شاید گزشتن بہ پیل چشمہ کا سوراخ ابتدا میں ایک سلائی سے بند کیا جاسکتا ہے لیکن جب وہ پر ہوجاوے گا پانی سے تو ہاتھی کے گزرنے سے بھی بند نہ ہوگا۔ اپنی پاک دامنی پر ناز نہ کرے کہ میں بھلا اِس مرض میں کہاں مبتلا ہوسکتا ہوں۔ حضرت یوسف علیہ السلام نے فرمایا اِنَّ النَّفۡسَ لَاَمَّارَۃٌۢ بِالسُّوۡٓءِ؎ نفس نہایت بُرائی کا حکم کرنے والا ہے۔ اور حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اﷲ علیہ نے امام محمد رحمۃ اﷲ علیہ کے رخ پر جب تک وہ اَمرد (بے ریش) تھے نظر نہ ڈالی۔ حضرت حاجی امداد اﷲ صاحب رحمۃاﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ میں دُنیا میں سوائے نفس کے کسی سے نہیں ڈرتا۔ تو ہم تم پاک ہونے پر ------------------------------