روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
شبِ زفاف کی لذّت کا شور سُنتے تھے گزر کے تھی وہ شب منتظر بھی افسانہ بزیرِ سایۂ غضِ بصر ہے چین اسے نگاہِ عشق حسینوں سے اور مضطر ہےنظم بے ثباتی حُسنِ مجاز (از مؤلف) راہ چلتے ہوئے اگر بدنگاہی ہوئی تو دل کے نور نکلنے اور دل کے پریشان رہنے کا وبال آتا ہے۔ لیکن اگر کسی نامحرم عورت یا حسین لڑکے پر ایسی جگہ بدنگاہی ہوتی ہے جس کا رات دن آنا جانا اور قریب رہنے کا اتفاق ہوتا ہے تو پھر اس کے عشق کے فتنے میں مبتلا ہوکر گناہِ کبیرہ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہٰذا ایسی جگہ سے فوراً دُور ہوجانا واجب ہے یااحتیاط سخت کرنا لازم ہے ؎ سوائے ذِکرِ خدا اور اولیاء کے تئیں کسی نے چین نہ پایا کبھی زمانے میں