روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
صفحۂمذکور پر ہے فرمایاکہ ذکر ِبے لذّت پر بھی مداومت کرنے سے معیتِ حق کا انکشاف اور قلب کی صحت حاصل ہوجاتی ہے جس کے سامنے ساری لذّتیں گرد ہیں۔محبت لِلّٰہی اور فِی اللّٰہی کا ایک اور انعام (اس محبت کی برکت سے بہت جلد آدمی دیندار ہوجاتا ہے) عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَلْمَرْءُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ فَلْیَنْظُرْ اَحَدُکُمْ مَنْ یُّخَالِلُ ؎ ہرشخص اپنے گہرے دوست کے دین پر ہوجاتا ہے پس چاہیے کہ جس کو خلیل بناؤ خوب دیکھ لوکہ کیسا ہے؟ ملّاعلی قاری رحمۃاﷲ علیہ اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں: قَوْلُہٗ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ اَیْ غَالِبًا، وَالْخُلَّۃُ الْحَقِیْقِیَّۃُ لَا تُتَصَوَّرُ اِلَّا فِی الْمُوَافَقَۃِ الدِّیْنِیَّۃِ اَوِ الْخُلَّۃُ الظَّاہِرَۃُ قَدْ تُفْضِیْ اِلٰی حُصُوْلِ مَاغَلَبَ عَلٰی خَلِیْلِہٖ مِنَ الْخَصْلَۃِ الدِّیْنِیَّۃِ۔ وَقَالَ الْغَزَالِیُّ: مُجَالَسَۃُ الْحَرِیْصِ وَمُخَالَطَتُہٗ تُحَرِّکُ الْحِرْصَ وَمُجَالَسَۃُ الزَّاہِدِ وَمُخَالَطَتُہٗ تُزَہِّدُ فِی الدُّنْیَا لِاَنَّ الطِّبَاعَ مَجْبُوْلَۃٌ عَلَی التَّشَبُّہِ وَالْاِ قْتِدَاءِ بَلِ الطَّبْعُ یَسْرِقُ مِنَ الطَّبْعِ مِنْ حَیْثُ لَا یَدْرِیْ وَالْخُلَّۃُ الصَّدَاقَۃُ وَالْمَحَبَّۃُ اللَّتِیْ تَخَلَّلَتِ الْقَلْبَ فَصَارَتْ خِلَا لُہٗ اَیْ فِیْ بَاطِنِہٖ؎ خلاصۂترجمہ:حقیقی محبت اور خلّہ صرف اہل اللہ میں پائی جاتی ہے۔ امام غزالی رحمۃاﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ حریصِ دنیا کی صحبت اور میل جول حریصِ دنیا بنادیتی ہے اور دنیا کی محبت سے پاک بندے یعنی زاہدین کی صحبت زاہد بنادیتی ہے کیوں کہ انسان کی طبیعت میں ------------------------------