روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
ارشادنمبر۱۰ عشق آں بگزیں کہ جملہ انبیاء یافتند از عشق او کارو کیا عشق اُس ذات پاک سے اختیار کرو کہ تمام انبیاء علیہم السلام نے جس کے فیضِ عشق سے دونوں جہاں میں عزت پائی۔ارشادنمبر۱۱ عشق زندہ در رواں و در بصر ہر دمے باشد ز غنچہ تازہ تر حق تعالیٰ کا عشق اُن کے عاشقوں کی رگوں میں لہو کے ساتھ رواں ہے اور اُن کی آنکھوں سے اُن کے نورِ باطن کا عکس معلوم ہوتا ہے ؎ تابِ نظر نہیں تھی کسی شیخ و شاب میں اُن کی جھلک بھی تھی مِری چشم پُر آب میں جو نکلی آہیں تو حور بن کر ، جو نکلے آنسو تو بن کے گوہر یہ کون بیٹھا ہے میرے دل میں یہ کون چشم پُرآب میں ہے پس عاشقانِ حق ہر وقت غنچہ سے بھی زیادہ تازہ و تر اور خوش ہیں۔ عشق باقی کی خوشی باقی اور عشق فانی کی خوشی فانی۔ارشادنمبر۱۲ عشق ہائے کز پئے رنگے بود عشق نبود عاقبت ننگے بود جو عشق رنگ و صورت پر ہوتا ہے تو صورت و رنگ کے فنا کے بعد صرف شرمندگی باقی رہ جاتی ہے اور عشق ختم ہوجاتا ہے ؎