روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
پہلاباب کاریاں اوراُن کا روحانی علاجبدنگاہی وعشق مجازی کی تباہ اِرشاداتِ باری تعالیٰ ۱) وَ لَوۡ لَا فَضۡلُ اللہِ عَلَیۡکُمۡ وَ رَحۡمَتُہٗ مَا زَکٰی مِنۡکُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ اَبَدًا ۙ وَّلٰکِنَّ اللہَ یُزَکِّیۡ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللہُ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۲۱﴾ ؎ اور اگر اﷲ تعالیٰ کا تم پر فضل وکرم نہ ہوتاتو تم میں سے کوئی کبھی بھی پاک و صاف نہ ہوتا لیکن اﷲ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے پاک و صاف کردیتا ہے۔ فائدہ:اس آیت سے معلوم ہوا کہ اصلاحِ نفس کی فکر و کوشش کے ساتھ حق تعالیٰ سے اس کا فضل و کرم اور اس کی رحمت کی بھی الحاح و تضرع کے ساتھ درخواست کرتا رہے تاکہ حق تعالیٰ اپنی رحمت سے ہم کومَنۡ یَّشَآءُمیں داخل فرمالیں اور ہماری اصلاح وتزکیہ کا اپنے فضل سے ارادہ فرمالیں اور جب حق تعالیٰ ارادہ فرمالیں گے تو ان کے ارادے کو کون توڑ سکتا ہے ؎ گر ہزاراں دام باشد بر قدم چوں تو با مائی نباشد ہیچ غم مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ عرض کرتے ہیں کہ اے خدا! اگر ہمارے قدموں پر ہزاروں نفسانی اور شیطانی مکروفریب کے جال ہوں لیکن آپ کی عنایت اور مدد کے ہوتے ہوئے ہمیں کچھ بھی غم اور اندیشہ نہیں۔ احقر مؤلف عرض کرتا ہے کہ میرے محسن شیخ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق ------------------------------