روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
معمولات برائے سالکین ۱) باوضو،صاف کپڑے، عطر لگاکر، قبلہ رُو بیٹھ کر مراقبہ کریں کہ میری قبر سامنے ہے۔ میں اپنی قبر کے سامنے سب سے پہلے اپنی نفی کررہا ہوں پھر تمام ماسوا اللہ کی، اور اس طرح پانچ سو مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّااللہکی تعداد پوری کریں۔ لَا اِلٰہَ سے دنیا کے تمام فانی محبوب اور ان باطل معبودوں کی نفی کریں جو خواہشاتِ نفسانیہ کی صورت میں ہمارے دل کے اندر خدا بنے ہوئے ہیں۔ اور اِلَّا اللہسے یہ تصور کریں کہ ہمارے قلب میں اللہ تعالیٰ کے نور کا ستون عرشِ الٰہی سے داخل ہورہا ہے۔ ۲) (الف) ذکر اسمِ ذات پانچ سو مرتبہ اس طرح سے کرے کہ زبان کے ساتھ دل سے بھی اللہ نکل رہا ہے۔ (ب) تین سو مرتبہ درود شریف صَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ ۳) ذکر اسمِ ذات سو مرتبہ ذرا کھینچ کر کہ اللہ کہتے وقت اپنی آہ بھی محسوس ہو اور یہ تصور کریں کہ میرے دل میں چاندی کے پانی سے لفظ اللہ لکھا ہوا ہے اور خوب چاند سا چمک رہا ہے پھر یہ تصور کریں کہ میرے بال بال سے لفظ اللہ نکل رہا ہے۔ پھر یہ تصور کریں کہ آسمان وزمین، شجروحجر کائنات کا ہر ذرّہ ہمارے ساتھ ساتھ اللہ کہتا ہے ؎ چوں بگریم خلقہا گریاں شود چو بنا لم چرخہا نالاں شود (رومی) جب میں حق تعالیٰ کی یاد میں روتا ہوں تو میرے ساتھ ایک کثیر مخلوق روتی ہے اور جب نالہ کرتا ہوں تو ہر آسمان بھی ہمارے ساتھ نالہ کرتا ہے۔ ۴) تلاوتِ قرآن پاک اور سورۂ یٰسین کرے اور یہ دعا کرے کہ اے ہمارے رب! ہم نے آپ کے کلامِ پاک کی تلاوت کی اور آپ کے کلام کے دل کی تلاوت کی، حدیث شریف میں سورۂیٰسین کو قرآن کا دل فرمایا گیا ہے پس اپنے کلام کے دل کی