روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
احقر راقم الحروف محمد اختر عرض کرتا ہے کہ شوہر اور بیوی کے حقوق کا علم نہ ہونے سے اکثر گھرانے پُر لطف زندگی سے محروم ہیں۔ اس لیے چند ملفوظات حضرت اقدس مولانا شاہ اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃاﷲ علیہ کے پیش کرنے سے قبل عورت کی تخلیق اور فطرت پر چند سطور تحریر کرتا ہوں۔تاریخ تخلیقِ عورت حضرت علّامہ آلوسی رحمۃاﷲ علیہ تفسیر روح المعانی، ج: ۲، ص:۲۳۳ پر تحریر فرماتے ہیں: عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَنَاسٍ مِنَ الصَّحَابَۃِ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ اَنَّ اللہَ تَعَالٰی لَمَّا اَخْرَجَ اِبْلِیْسَ مِنَ الْجَنَّۃِ وَاَسْکَنَہَا اٰدَمَ بَقِیَ فِیْہَا وَحْدَہٗ وَمَا کَانَ مَعَہٗ مَنْ یَّسْتَأْنِسُ بِہٖ فَاَلْقٰی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ النَّوْمَ ثُمَّ اَخَذَ ضِلَعًا مِّنْ جَانِبِہِ الْاَیْسَرِوَوَضَعَ مَکَانَہٗ لَحْمًا وَّخَلَقَ حَوَّاءَ مِنْہُ فَلَمَّا اسْتَیْقَظَ وَجَدَھَا عِنْدَ رَأْسِہٖ قَاعِدَۃً فَسَأَلَہَا مَنْ اَنْتِ؟ قَالَتْ : اِمْرَأَۃٌ ، قَالَ:لِمَ خُلِقْتِ؟ قَالَتْ: لِتَسْکُنَ اِلَیَّ اللہ تعالیٰ نے جب ابلیس کو جنّت سے نکالا اور آدم علیہ السلام کو جنّت میں مقیم فرمایا تو آدم علیہ السلام تنہا رہ گئے اور کوئی نہ تھا جس سے دل بہلاتے۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان پر نیند طاری فرمادی پھر بائیں طرف کی پسلی نکالی اور اس کی جگہ پر گوشت رکھا اور حوا علیہا السلام کو تخلیق فرمایا۔ جب آپ بیدار ہوئے تو دیکھا سرہانے ایک بڑی بی بیٹھی ہیں، دریافت فرمایا: کون؟ کہا: عورت۔ فرمایا: کیوں پیدا کی گئی؟ کہا: تاکہ آپ مجھ سے سکون اور اُنس حاصل کریں۔ اس کے بعد ملائکہ نے دریافت کیا حضرت آدم علیہ السلام سے آپ کے علم کا اندازہ کرنے کے لیے کہ یہ کون ہیں؟ فرمایا:یہ عورت ہے، سوال کیا کہ ان کا نام عورت کیوں ہے؟ فرمایا:کیوں کہ یہ خُلِقَتْ مِنَ الْمِرَاءِ یہ جھگڑے اور اعتراض کے