روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
حدیث نمبر۴ ارشاد فرمایا کہاِتَّقُوا اللہَ فِیْ ہٰذِہِ الْبَہَائِمِ الْمُعْجَمَۃِ فَارْکَبُوْہَا صَالِحَۃً وَّاتْرُکُوْھَا صَالِحَۃً؎ اللہ تعالیٰ سے ڈرو بے زبان جانوروں کے بارے میں، جب سواری کرو تو ان کی قوت کا اندازہ کرلو اور قبل تھکنے کے ان کو چھوڑ دو۔ جب جانوروں کو نہ تھکانے کا حکم ہے تو کمزور عورتوں کی طاقت کو بھی دیکھ کر ان سے کام اور خدمت لیا جانا چاہیے۔ ان کے تھکنے کے متعلق سوال کرلیا جاوے اور اپنی سمجھ سے بھی کام لیا جاوے کہ مارے شرم کے اور مروت کے شاید نہ بتائیں۔ البتہ ضروری ہے کہ عورتیں بھی شوہر کی خدمت کو اپنی سعات اور نجاتِ آخرت سمجھیں اور ان کی عزت واحترام میں حق تعالیٰ کی خوشنودی سمجھیں کیوں کہ شوہر کی ناراضگی سے ان پر لعنت کی وعید ہے۔حدیث نمبر۵ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورت اگر پانچ وقت کی نماز پڑھ لے اور رمضان شریف کے روزے رکھ لے اور اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرلے اور اپنے شوہر کی اطاعت کرے تو اس سے کہا جائے گا حشر کے دن کہ جنّت کے جس دروازے سے تیرا جی چاہے داخل ہوجا۔؎ عورتوں کے لیے جنّت کس قدر آسان ہے لیکن حدیث شریف میں ہے کہ عورتیں شوہر کی نافرمانی اور ناشکری کے وبال سے جہنم میں کثرت سے داخل ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ ہر مسلم عورت کو محفوظ فرمائیں شوہر کی نافرمانی اور ناشکری سے۔حدیث نمبر۶ جس عورت کا انتقال ہو اور اس کا شوہر اُس سے راضی ہوجنّت میں داخل ہوگی۔؎ ------------------------------