روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
ہونے سے منع فرمایاہے یعنی نامرد ہونا گناہوں کے خوف سے جائز نہیں نفس و شیطان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہی مردانگی ہے ؎ خلق اطفال اند جز مست خدا نیست بالغ جز رہیدہ از ہویٰ تا ہویٰ تازہ ست ایماں تازہ نیست کیں ہویٰ جز قفل آں دروازہ نیست حضرت مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ تمام مخلوق طفل نابالغ ہے سوائے مستانِ خدا کے یعنی جو لوگ خواہشاتِ نفسانیہ پر غالب ہیں اُن کے علاوہ سب نابالغ ہیں۔ جب تک خواہشات دل میں تازہ اور گرم ہیں ایمان تازہ نہیں کیوں کہ خواہشاتِ نفسانیہ خدا کے دروازے کے لیے مثلِ قفل ہیں۔ چودہواں انعام: یہ ہے کہ بدنگاہی سے اہتمام کرکے بار بار بچنے میں نفس کو بار بار تکلیف ہوتی ہے اس سے روح میں بار بار نور پیدا ہوتا ہے۔ حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ خدا کی راہ میں جب جسم کو تکلیف ہوتی ہے تو دل میں نور بنتا ہے۔ احقر مؤلف عرض کرتا ہے کہ گیند کو جتنے زور سے پٹکو زمین پر اُسی قدر اوپر بلند ہوتا ہے اِسی طرح نفس کو اُس کے بُرے تقاضے کے وقت جس قدر زور سے دباؤ گے اُسی قدرحق تعالیٰ کی طرف اُسے بلندی و قرب عطا ہوگا۔ أ أ أ أ