روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
قلب کی حفاظت کے لیے حضرت سعدی شیرازی کا ارشاد ایں دیدہ شوخ میبرد دل بکمند خواہی کہ بکس دل ندہی دیدہ بہ بند ان شوخ نگاہوں سے دل سینے سے نکل جاتا ہے پس اے سالکینِ طریقت! اگر تم چاہتے ہو کہ دل سوائے خدا ئے تعالیٰ کے کسی مخلوق کو نہ دو تو ان حسینوں سے آنکھیں بند رکھو۔ یعنی نگاہ نیچی رکھو۔ رسولِ اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے علی !اچانک نظر کے بعد دوسری نظر سے مت دیکھو کہ پہلی اچانک نظر معاف ہے اور دوسری جائز نہیں۔نصیحت حضرت سعدی شیرازی کہ سعدی راہ و رسم عشق بازی چناں داند کہ در بغداد تازی اگر مجنوں و لیلیٰ زندہ گشتے حدیث عشق زیں دفتر نوشتے دلا آرمے کہ داری دل در و بند دگرچشم از ہمہ عالم فرو بند فرماتے ہیں کہ سعدی عشق بازی کی راہ و رسم سے اس طرح واقف ہے جیسا کہ بغداد کے لوگ عربی گھوڑوں کو پہچانتے ہیں حتیٰ کہ اگر مجنوں و لیلیٰ زندہ ہوتے تو بیانِ عشق میرے دفتر عشق سے کرتے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ سب خواب ہے دل کا چین و آرام اِسی میں ہے کہ دل کو خدائے پاک کے ساتھ وابستہ کرلو اور تمام عالم سے آنکھیں بند کرلو۔ حضرت خواجہ عزیز الحسن صاحب فرماتے ہیں ؎