روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
حدیث حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ عنہ روایت کرتے ہیں کہ لَوْاَنَّ عَبْدَیْنِ تَحَابَّا فِی اللہِ عَزَّوَجَلَّ وَاحِدٌ فِی الْمَشْرِقِ وَاٰخَرُ فِی الْمَغْرِبِ لَجَمَعَ اللہُ بَیْنَہُمَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ یَقُوْلُ ہٰذَا الَّذِیْ کُنْتَ تُحِبُّہٗ فِیَّ؎ حضور صلی اﷲ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ دو بندے جو صرف اللہ کے لیے محبت رکھتے ہیں اگر ایک مشرق میں رہتا ہے اور دوسرا مغرب میں رہتا ہے (یعنی انتہائی دوری جس کو بُعد المشرقین والمغربین سے تعبیر کیا جاتا ہے) اللہ تعالیٰ میدانِ محشر میں ان کو آپس میں ملادیں گے اور ان دونوں سے ارشاد فرمائیں گے: یہ وہی بندہ ہے جس سے تو صرف میری رضا کے لیے محبت رکھتا تھا۔ ملّاعلی قاری رحمۃاﷲ علیہ اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں: لَجَمَعَ اللہُ بَیْنَہُمَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اَیْ لِشَفَاعَۃِ اَحَدِہِمَا لِلْاٰخَرِ اَوْ فِی الْجَنَّۃِ عَلٰی سَبِیْلِ الْمُصَاحَبَۃِ وَالْمُزَاوَرَۃِ وَالْمُجَاوَرَۃِ وَیَقُوْلُ وَہُوَ یَحْتَمِلُ اَنْ یَّقُوْلَ عَلٰی لِسَانِ مَلَکٍ اَوْبِغَیْرِ وَاسِطَۃٍ لِکُلِّ وَاحِدٍ مِّنْہُمَا ہٰذَا الَّذِیْ کُنْتَ تُحِبُّہٗ فِیَّ اَیْ لِاَجْلِیْ ؎ ان عاشقانِ حق کو میدانِ محشر میں حق تعالیٰ شانہٗ اس لیے جمع فرمائیں گے تاکہ ایک دوسرے کی شفاعت کریں یا جنّت میں ساتھ رہنے کی خواہش پوری ہو اور ملاقات اور قرب کے لیے پڑوس میں وہاں بھی رہیں۔ عاشقاں باہم د گر آمیختند مولانا رومی رحمۃاﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ دنیا میں بھی عاشقوں کو آپس میں ملادیتے ہیں اور آخرت میں بھی۔ حضرت مرشدی پھولپوری رحمۃاﷲ علیہ فرماتے تھے کہ اہل اللہ سے دنیا ------------------------------