روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
تمہارے خراب تھے ہم نے تمہارے سیئات اور بُرائیوں کو مٹادیا۔ حق تعالیٰ کی ان رحمتوں پر قربان جائیے۔ایک حکایت مرشدی حضرت مولانا شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃاﷲ علیہ نے فرمایا تھاکہ ایک عالم نَوّے سال تک بستی بستی، شہر شہر ہر جگہ صرف حق تعالیٰ کی رحمت کا مضمون بیان کرتے رہے اور بدترین گناہ گار بندوں کوبھی نااُمیدی کے دلدل سے نکال کر حق تعالیٰ کی رحمت کا اُمیدوار کرکے اللہ تعالیٰ سے قریب کرتےرہے ۔ جب انتقال ہوگیا تو کسی بزرگ نے خواب میں دیکھا۔ دریافت کیا کہ حق تعالیٰ نے تمہارے ساتھ کیامعاملہ فرمایا؟ اس عالم نے کہا: حق تعالیٰ شانہٗ نے ہم کو یہ کہہ کر بخش دیا کہ جاؤ تم کو میں اپنی رحمت سے کیسے محروم کروں جب کہ تم نے نَوّے سال تک میرے بندوں کو اپنے مواعظ سے میری رحمت کا اُمیدوار بنایا ہے۔ توبہ اور استغفار سے بندے کا رشتہ حق تعالیٰ سےمضبوط ہوجاتا ہے ہر گناہ سے حق تعالیٰ سے جو دوری ہوتی ہے توبہ اور استغفار اس دوری کو حضوری سے تبدیل کردیتا ہے۔ابلیس کی حکایت اسی لیے جب یہ آیت وَالَّذِیْنَ اِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَۃًنازل ہوئی اور ابلیس نے دیکھا کہ اب تو بندوں کو بہکانے کی ساری محنت بے کار گئی کیوں کہ توبہ سے ان کی مغفرت کی آیت نازل ہوگئی تو علّامہ آلوسی رحمۃاﷲ علیہ روایت نقل کرتے ہیں کہ ابلیس بہت رویا،صَاحَ اِبْلِیْسُ بِجُنُوْدِہٖ وَحَثَاعَلٰی رَاْسِہِ التُّرَابَ اور اپنے سر پر مٹی ڈالنے لگا اور ہائے ہلاکت ہائے تباہی و بربادی کی پکار لگانے لگا جس کو سُن کر تمام شیاطین کی فوج جمع ہوگئی اور دریافت کیا: کیا غم آپ کو آپہنچا۔ اس نے کہا: اب اولادِ آدم علیہ السلام کو گناہ کچھ نقصان نہ کریں گے۔ مغفرت اور توبہ کی آیت نازل ہوگئی۔ سب