روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
کس کے لیے جاری لبوں سے آہ وفغاں ہے کس برق سے اٹھتا یہ نشیمن سے دھواں ہے ہے کس نگہ پاک کا تیرے جگر میں تیر اِک خلق ہوئی جاتی ہے جس درد کی اسیر تیرے چمن کو کیسے اجاڑے گی یہ خزاں جو خود ہی ترے فیض سے ہے رشکِ گلستاںطریقۂتوبہ( ازحدیث) ذکر الجزری فی الحصن عن ابی الدرداء مرفوعًا: وَاِذَا اَخْطَأَ اَوْ اَذْنَبَ فَأَحَبَّ اَنْ یَّتُوْبَ اِلَی اللہِ فَلْیَمْدُدْ یَدَیْہِ اِلَی اللہِ عَزَّ وَجَلَّ ثُمَّ یَقُوْلُ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَتُوْبُ اِلَیْکَ مِنْہَا لَا اَرْجِعُ اِلَیْہَا اَبَدًا، فَاِنَّہٗ یَغْفِرُ لَہٗ مَا لَمْ یَرْجِعْ فِیْ عَمَلِہٖ ذٰلِکَ ۔رَوَاہُ الْحَاکِمُ؎ مرفوعا روایت ہے کہ جب بندہ خطا یا گناہ کر بیٹھے اور اس کو توبہ کرنا محبوب ہو تو اللہ تعالیٰ کے حضور ہاتھ اٹھاکر یہ کہے:’’اے اللہ! میں توبہ کرتا ہوں تیری طرف اس گناہ سے، نہیں کروں گا اس گناہ کو دوبارہ‘‘ پس اللہ تعالیٰ بخش دیتا ہے اس کو جب تک دوبارہ نہ لوٹے اس گناہ کی طرف۔ روایت کیا اس کو حاکم نے۔ارشادِ امام غزالیطریقۂتوبہ کے بارے میں جب تم توبہ کا ارادہ کرو غسل کرو اور کپڑے بھی دھو ڈالو اور دو رکعت نماز پڑھ لو پھر زمین پر اپنی پیشانی رکھ دو اس حال میں کہ آنسو جاری ہوں اور قلب غمگین ہو اور یہ جگہ تنہائی کی ہو لَا یَرَاکَ اِلَّا اللہُ سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی تم کو نہ دیکھ رہا ہو اور سر پر بھی مٹی ڈال دو اور چہرے کو زمین پر رگڑو اور اپنے گناہ کا ذکر کرو ایک ایک، اور ------------------------------