روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
پڑیں گی اس کے بعد جب نفس دیکھے گا کہ ذرا مزہ لینے میں یہ مصیبت ہوتی ہے یہ ہر وقت نماز ہی میں رہتا ہے تو پھرایسے وسوسے نہ آئیں گے۔ اب اﷲ تعالیٰ سے دُعا کیجیے کہ اﷲتعالیٰ ہم کو سب مصیبتوں سے بچائے رکھے۔ آمین(از حسن العزیز) ان مضامین کو غور سے ہر روز پڑھ لیا جائے۔۸)اللہ تعالیٰ سے گفتگو اس کے بعد یہ مراقبہ کرے اور حق تعالیٰ سے مناجات بھی یعنی باتیں بھی کرتا رہے کہ اے اﷲ!جب سے بالغ ہوا ہوں میری آنکھوں سے اب تک جتنی خیانتیں صادر ہوئی ہیں یا سینے میں بُرے خیالات سے میں نے جتنی ناجائز لذّتیں حاصل کی ہیں اُن سب سے توبہ کرتا ہوں اور معافی چاہتا ہوں۔ آپ اپنے کرم سے میری آنکھوں کو اور میرے سینے کو ان خیانتوں سے محفوظ فرما دیجیے کہ یہ ایسے مہلک امراض ہیں جن میں مبتلا ہونے والے کتنے کفر پر مرگئے اور کتنے دنیا میں بھی ذلیل و خوار ہوئے اور اے اﷲ! میرے اور بھی جن جن اعضا سے خیانتیں صادر ہوئیں مثلاً زبان، کان، ہاتھ، پیر غرض ان تمام اعضا کی خیانتوں کو معاف فرما دیجیے اور اے اﷲ! میری عمر کا ایک بڑا حصہ جو ان ہی خرافات میں تباہ ہوگیا اور میرے گناہوں سے مجھے جو کچھ نقصان پہنچاآپ اپنی رحمت سے سب کی تلافی فرمادیجیے اور اپنے کرم سے مجھ سے راضی اور خوش ہوجائیے اور مجھے اپنی ایسی رضا عطا فرما دیجیے کہ اے اﷲ! وہ کبھی آپ کے عتاب سے تبدیل نہ ہو۔۹)جہنم کی آگ کا مراقبہ پھر عذاب ِنارِ جہنم کا اس طرح مراقبہ کرے کہ جہنم اس وقت آنکھوں کے سامنے ہے اور اس طرح اﷲتعالیٰ سے باتیں کرےکہ اے اﷲ!یہ جہنم آپ کی روشن کی ہوئی آگ ہے نَارُ اللہِ الۡمُوۡقَدَۃُ اور اے اﷲ!اس کا دُکھ دِلوں تک پہنچے گا الَّتِیۡ تَطَّلِعُ عَلَی الۡاَفۡـِٕدَۃِ ؕاِنَّہَا عَلَیۡہِمۡ مُّؤۡصَدَۃٌ ۙ فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَۃٍ ؎ اور اے اﷲ! جہنمی لوگ ------------------------------