روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
جائے ۔ ان کی رائے کی طرف رجوع کیا جائے فرشتے ان سے دوستی کرنے کی رغبت کرتے ہیں فرشتے اپنے پروں کو ( برکت حاصل کرنے کے لیے یا محبت کے طور پر ) ان پر ملتے ہیں اور ہر تروخشک چیز دنیا کی ان کے لیے مغفرت کی دعا کرتی ہے حتی کہ سمندر کی مچھلیاں اور جنگل کے درندے اور چوپائے اور زہریلے جانور ( سانپ وغیرہ تک ) بھی دعائے مغفر ت کرتے ہیں اور یہ سب اس لیے کہ علم دلوں کی روشنی ہے آنکھوں کا نور ہے علم کی وجہ سے بندہ اُمت کے بہترین افراد تک پہنچ جاتا ہے دنیا اور آخرت کے بلند مرتبوں کو حاصل کرلیتا ہے اس کا مطالعہ روزوں کے برابر ہے اس کا یاد کرنا تہجد کے برابر ہے اسی سے رشتے جوڑے جاتے ہیں اور اسی سے حلال وحرام کی پہچان ہوتی ہے۔ وہ علم کا امام ہے اورعمل کا امام ہے اور عمل اس کا تابع ہے۔ سعید لوگوں کو اس کا الہام کیا جاتا ہے اور بدبخت اس سے محروم رہتے ہیں۔ ( از فضائل ذکر شیخ الحدیث دامت برکاتہم )حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ عالم کی فضیلت عابد (غیر عالم) پر ایسی ہے جیسے کہ ہماری فضیلت تمہارے ادنیٰ پر۔ تحقیق کہ اﷲ تعالیٰ اور اُس کے ملائکہ اورتمام آسمانوں اور زمین پر بسنے والے حتّٰی کہ چیونٹیاں اپنے بلوں میں اورمچھلیاں سمندروں میں دُعائے رحمت کرتے ہیں اُن لوگوں پر جو لوگوں کو علمِ دین سکھاتے ہیں۔؎ حدیث نمبر۲ حدیث نمبر۳ ایک فقیہ شیطان پر ایک ہزار عابد سے سخت ہوتا ہے۔؎حدیث نمبر۴ تین قسم کے لوگ ہیں کہ جس کے ساتھ اہانت و حقارت کا معاملہ کوئی نہیں کرتا سوائے منافق کے:ایک بوڑھا مسلمان،دوسرا عالم، تیسرا امامِ عادل۔ (جمع الفوائد) ------------------------------