روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
سے دل لگانے والوں کو ایک دن ضرور مرجھانا پڑتا ہے اور عاشقانِ حق کا کیا مقام ہے کہ اُن کا عشق روز بروز بڑھتا ہی رہتا ہے۔ کُلَّ یَوۡمٍ ہُوَ فِیۡ شَاۡنٍ ؎ حق تعالیٰ کی ہر دن ایک نئی شان ہوتی ہے اس وجہ سے ان سے محبت رکھنے والوں کی شان بھی ہر دن ایک نئی شان ہوتی ہے۔ جس کو یقین نہ آئے اللہ والوں کی صحبت میں بیٹھ کے دیکھ لے اور بدنظری عشقِ مجازی کے عذاب اور دل کی پریشانی ان کی صحبت سے سکون اور محبتِ حق سے بدل جائے گی ورنہ سوچ لو ؎ جیسی کرنی ویسی بھرنی نہ مانے تو کر کے دیکھ جنّت بھی ہے دوزخ بھی ہے نہ مانے تو مرکے دیکھحفاظتِ نظر سے متعلق علّامہ آلوسی کا ارشاد علّامہ آلوسی رحمۃاﷲ علیہ تفسیر روح المعانی میں لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے نظر کی حفاظت کا جو حکم دیا ہے اس کے متعلق خودفرمایاکہ ذٰلِکَ اَزْکٰی لَہُمْ اَیْ اَطْہَرُ مِنْ دَنَسِ الرَّیْبَۃِ اَوْ اَنْفَعُ مِنْ حَیْثُ الدِّیْنِ وَالدُّنْیَا فَاِنَّ النَّظَرَ یُرِیْدُ الزِّنَا وَفِیْہِ مِنَ الْمَضَارِّ الدِّیْنِیَّۃِ وَالدُّنْیَوِیَّۃِ مَالَا یَخْفٰی، وَاَفْعَلُ لِلْمُبَالَغَۃِ دُوْنَ التَّفْضِیْلِ ترجمہ و تشریح:آنکھوں کی حفاظت کا جو حکم نازل ہوا یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِہِمْ مؤمنین کاملین اپنی نگاہوں کی حفاظت کریں۔ آگے فرمایا وَیَحْفَظُوْا فُرُوْجَہُمْ اَیْ عَمَّا لَا یَحِلُّ مِنَ الزِّنَا وَاللِّوَاطَۃِ؎ اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں اور اعمالِ حرام زنا اور لواطت سے، اس کے آگے ارشاد ہوا ذٰلِکَ اَزْکٰی لَہُمْیہ عمل پاک رکھنے والا ہے ان ------------------------------