روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
حدیثِ قدسی ہے حق تعالیٰ کا ارشاد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے نقل فرمایا۔ نظر شیطان کے تیروں میں سے زہریلا تیر ہے جو شخص میرے خوف سے باوجود دل کے تقاضے کے اپنی نظر پھیرلے میں اُس کے بدلے اُس کو ایسا پختہ ایمان دے دوں گا جس کی لذّت کو وہ اپنے قلب میں محسوس کرے گا۔ 22)جب تم میں کوئی دیکھے کسی حسین عورت کو اور وہ اُس کو اچھی معلوم ہو پس اُس کو چاہیے اپنی بیوی کے پاس چلا آوے یعنی اُس سے صحبت کرے۔ فَاِنَّ الْبُضْعَ وَاحِدٌ وَّمَعَھَا مِثْلُ الَّذِیْ مَعَھَا؎ کیوں کہ شرم گاہ دونوں جگہ ایک ہی سی ہے اور بی بی کے پاس بھی ویسی ہی چیز ہے جیسی اُس اجنبی عورت کے پاس ہے۔ارشاد حضرت مولانامحمد یعقوب صاحب دیو بندی اپنی نظر کو ہر چیز میں صرف حاجت روائی کے درجے تک منحصر رکھنا چاہیے اور لذّت کے درجے کے درپے نہ ہو کیوں کہ لذّت کی کوئی حد نہیں۔ پس جو اس کے درپے ہوگا اُس کو کبھی تشویش سے نجات نہ ہوگی، اور جو شخص حاجتِ نفس پر کفایت کرے گا جس وقت حاجت پوری ہوجاوے گی، اُس کو سکون ہوجاوے گا۔ پس اجنبیہ کی فَرْج کواپنی بی بی کی فَرْج پر کوئی افزونی نہیں اور دونوں میں فرق کرنا محض شیطان کا مُلَمع ہے۔ یہ تقریر حضرت مولانا یعقوب صاحب رحمۃاﷲعلیہ کی ہے جس کو حضرتِ اقدس حکیم الامّت مولاناتھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے التشرفجلد ثالث میں نقل فرمایا ہے ۔بلعم بن باعورا کی عبرتناک حکایت حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما کی روایت ہے کہ ایک عالم مقتدا جس کا نام بلعم بن باعورا ملک شام بیت المقدس کے قریب کنعان کا رہنے والا تھا۔ بعض روایات میں ہے کہ بنی اسرائیل میں سے تھا۔ جب غرقِ فرعون اور فتح مصر کے بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرائیل کو قوم جبارین سے جہاد کا حکم ملا تو جبارین ------------------------------