روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
گناہ کے نقصانات طاعت(نیکی) کے جو فائدے حاصل ہوتے ہیں، گناہ (یعنی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی) کرنے سے وہ بسااوقات ضایع ہوجاتے ہیں۔ جیساکہ ایک شخص پچیس سال تک سرکاری ملازمت پوری پابندی کے ساتھ انجام دیتا رہا ہو اور برابر ترقی ملتی رہی ہو۔ اگر وہ کسی دن رشوت لیتا ہوا پکڑا جائے یا کسی کو قتل کردے تو اس کی نیک نامی جو حکام اور عوام میں تھی وہ جاتی رہتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سزا کا بھی مستحق ہوتا ہے، اسی طرح اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا معاملہ سمجھ لینا چاہیے مگر ایک بڑا فرق ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات رحیم ورحمٰن ہے اس لیے کیسا ہی بڑا گناہ ہو توبہ کرنے سے اُس کو معاف کردیتے ہیں ہر گناہ کی توبہ کا طریقہ الگ الگ ہے۔ (حقوق الاسلام دیکھیے) گناہ کے نقصانات تفصیلی دیکھنے ہوں تو جزاء الاعمال دیکھیے،یہاں مجملاً بعض نقصانات کو بیان کیا جاتا ہے کتاب ’’حیاۃ المسلمین‘‘ سے جو حضرت اقدس حکیم الامّت مولانا شاہ محمد اشرف علی تھانوی نوّر اللہ مرقدہٗ کی تصنیف کی ہوئی ہے، اصلاحِ اُمت کے لیے بے نظیر کتاب ہے۔ حضرت موصوف کی حیات میں سات آٹھ زبانوں میں ترجمہ ہوچکا۔ حضرت موصوف فرمایا کرتے تھے کہ میں اس کو اپنی نجات کا ذریعہ خیال کرتا ہوں،اس میں نوّے آیاتِ قرآنی، تین سو احادیث شریفہ کے مضامین کی شرح کی گئی ہےبہت ہی سہل وسلیس عبارت میں۔ حضرت موصوف فرماتے تھے کہ جتنی مشقت اس کتاب کے لکھنے میں ہوئی اتنی کسی کتاب میں نہیں ہوئی یعنی اس کے مضامین وعبارت کو سہل تر بنانے میں۔ حیاۃ المسلمین میں گناہوں کو جمع بھی فرمایا گیا ہے۔ اب اصل کتاب کا مضمون نقل کیا جاتا ہے۔ گناہ ایسی چیز ہے کہ اگر اس میں سزا نہ بھی ہوتی تب بھی یہ سوچ کر اس سے بچنا ضروری تھا کہ اس کے کرنے سے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ہوجاتی ہے۔ اگر دنیا میں کوئی کسی کے ساتھ احسان کرتا ہو اُس کو ناراض کرنے کی ہمت نہیں ہوتی، اللہ تعالیٰ کے احسانات تو بندے کے ساتھ بے شمار ہیں اس کے ناراض کرنے کی کیسے ہمت ہوتی ہے اور اب تو سزا کا