روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
جمادے چند دادم جاں خریدم بحمد اﷲ عجب ارزاں خریدم چند پتھر دیے اور جان خرید لیا شکر ہے خدا کا کہ کیا ہی ارزاں خریدا۔ مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ ؎ نیم جاں بستاند و صد جاں دہد اُنچہ در و ہمت نیاید آں دہد آدھی جان مجاہدہ میں وہ محبوبِ حقیقی لیتا ہے اور اس کے بدلے میں سو جانیں عطا فرماتا ہے(کیا ہی اچھا داتا ہے ہماری لاکھوں جانیں اس کریم مطلق پر فدا ہوں) وہ وہ نعمتیں عطا فرماتے ہیں جو ہمارے وہم و گمان میں ہی نہیں آسکتی ہیں ؎ نے ہم ملک جہاں دوں دہد بلکہ صد ہا ملک گو نا گوں دہد نہ یہ کہ وہ صرف ایسی حقیر دُنیا ہی انعام میں عطا فرماتے ہیں بلکہ سینکڑوں انواع و اقسام کی باطنی سلطنتیں بھی عطا فرماتے ہیں۔حکایت حضرت مالک بن دیناررحمۃ اﷲ علیہ گزر رہے تھے، دیکھا کہ ایک حسین کنیز مع اپنی خادمات کے گزر رہی ہے۔آپ نے ارشاد فرمایا کہ میں اِس حسین لڑکی کو صرف چار درہم میں خرید سکتا ہوں۔ حالاں کہ اُس کنیز کو اُس کے مالک نے ایک لاکھ درہم میں خریدا تھا ۔ وہ کنیز سمجھی کہ یہ کوئی دیوانہ ہے اس کو اپنے مالک کے پاس لے چلیں تاکہ کچھ دیر ہنسی کی باتیں ہوں۔ اُس نے کہا: کیا آپ ہمارے مالک کے پاس چل سکتے ہیں؟ فرمایا: ہاں! اس کے مالک نے جب یہ بات سُنی تو بہت ہنسا اور اُس نے بھی سمجھا کہ یہ کوئی دیوانہ ہے اور خوش ہوا کہ ذرا دیر ہنسی مذاق کرکے اس سے دل بہلائیں گے اُس نادان کو کیا خبر کہ یہ عارف باﷲ بزرگ ہیں۔