روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
دوسروں کو فیض ہونے لگا، اُس وقت اُنہوں نے اپنے شیخ کا شکریہ اِس طرح ادا کیا جس کو احقرنے منظوم کردیا ہے ؎ مری رسوائیوں پر آسماں رویا زمیں روئی مری ذِلت کا لیکن آپ نے نقشہ بدل ڈالا بہت مشکل تھا میرے نفسِ امّارہ کا چت ہونا تری تدبیر الہامی نے اِس کا سر کچل ڈالا اِسی مضمون کو احقر نے چند اشعار میں یوں عرض کیا ہے جو ایک دوست سید صاحب کے بارے میں ہے ؎ خوبرویوں سے ملا کرتے تھے میر اب ملا کرتے ہیں اہل اﷲ سے مت کرے تحقیر کوئی میر کی رابطہ رکھتے ہیں اب اﷲ سےچند اقوالِ مبارکہ بابت عشق مع الامارد ۱) حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ ارشاد فرمایا رسولِ اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے: کسی اَمرد پر نظر مت جماؤ۔ (حدیث) ۲) حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شہزادوں سے بچو کہ یہ دوشیزہ لڑکیوں سے اشد فتنہ ہے۔ ۳) حضرت عمر رضی اﷲ عنہ نے فرمایا کہ میں کسی عالم پر کسی درندے سے اتنا نہیں ڈرتا جتنا امرد سے ڈرتا ہوں۔ ۴) حضرت سفیان ثوری رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ عورت کے ساتھ ایک شیطان ہوتا ہے اور اَمرد کے ساتھ دو شیطان ہوتے ہیں۔ ۵) امام غزالی رحمۃاﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک بزرگ نے فرمایا کہ کسی عابد پر شیر کا رُخ