روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
ارشادنمبر۷ رنگِ تقویٰ رنگِ طاعت رنگِ دیں تا ابد باقی بود بر عابدیں اہل اﷲ کے تقویٰ اور طاعت اور دین کا رنگ ہمیشہ اُن کی روح پر باقی رہے گا اور ہمیشہ حق تعالیٰ کی محبت کی لذّت سے اُن کی روح سرشار اور پُر کیف رہے گی حتٰی کہ جنّت میں پہنچ کر ہمیشہ کے لیے لطف و عیش کی زندگی پائیں گے۔ارشادنمبر۸ رنگِ شک رنگِ کفران و نفاق تا ابد باقی بود بر جانِ عاق اِسی طرح شک اور کفر اور نفاق کا رنگ بھی ہمیشہ نافرمانوں کی جانوں پر باقی رہے گا حتٰی کہ اگر بدون توبہ مریں گے تو دوزخ تک یہ رنگ اُن کو لے جاوے گا۔ارشادنمبر۹ عشق را باحیُّ و باقیوم دار عشق بامُردہ نباشد پائیدار اے لوگو! عشق تو صرف اُس زندہ حقیقی اور قیوم سے کرو جو تمام کائنات کو سنبھالے ہوئے ہے تو تمہیں بطریق اولیٰ سنبھالے رہے گا۔ اور جو خود مرنے والے ہیں اُن پر مرنے سے کیا پاؤ گے۔ مُردوں کے ساتھ عشق پائیدار نہیں رہتا۔ حضرت خواجہ صاحب رحمۃ اﷲعلیہ ارشاد فرماتے ہیں ؎ ارے یہ کیا ظلم کر رہا ہے کہ مرنے والوں پہ مر رہا ہے جو دَم حسینوں کا بھر رہا ہے بلند ذوقِ نظر نہیں ہے نکالو یاد حسینوں کی دل سے اے مجذؔوب خدا کا گھر پئے عشقِ بُتاں نہیں ہوتا