روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
عمر تک کے تمام گناہوں سے استغفار کرے اور اپنے کو خوب نالائق، ذلیل و بدکار، بد عمل و بے غیرت کہتا رہے اور یوں دُعا کرے کہ اے میرے رب!اگرچہ میرے گناہوں کی تھاہ نہیں لیکن آپ کی رحمت میرے گناہوں سے بہت وسیع ترہے۔ پس اپنی رحمتِ وا سعہ کے صدقے میں میری تمام خطائیں عفو فرما دیجیے، اے اﷲ! آپ اَلْعَفُوُّ ہیں اور عفو کو محبوب رکھتے ہیں پس میری خطاؤں کو اپنی رحمت سے معاف فرما دیجیے۔۳)نمازِ حاجت پھر دو رکعت نمازِ حاجت کی نیت سے ادا کرے۔ پھر یہ دُعا کرے کہ اے میرے ربّ !میں نے اپنی عمر کا عظیم حصہ گناہوں میں تباہ کردیا اب میری اس تباہ شدہ عمر پر رحم فرمائیے اور میری اصلاح فرما دیجیے۔ اگر آپ کا کرم نہ ہو تو ہم میں سے کوئی بھی پاک نہیں ہوسکتا جیسا کہ آپ نے فرمایا ہے: مَازَکٰی مِنْکُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَبَدًا؎ میرے پچھلے گناہوں کی ظلمت کو میرے دل سے دور فرمادیجیے اور اپنا اتنا خوف عطا فرما دیجیے جو مجھے آپ کی نافرمانیوں سے بچالے ۔۴)ذکرِنفی واثبات پھر۱۰۰ ؍مرتبہ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کا ذکر کرے اس خیال کے ساتھ کہ لَاۤاِلٰہَ سے دل کو تمام ماسوا سے پاک کررہا ہوں اور اِلَّا اللہسے اﷲ کی محبت دل میں راسخ کررہا ہوں۔۵)ذکر اسمِ ذات کسی وقت ۱۰۰ ؍مرتبہ اللہ اللہ کرلیا کریں، اِس ذکر کو ذکر اسمِ ذات پاک کہتے ہیں۔ جب پہلااللہکہیں تو جَلَّ جَلَا لُہٗ کہنا واجب ہے۔ جب اﷲ زبان سے کہیں ------------------------------