روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
گزارتا ہوں تو واضح رہے کہ یہی حسین اگر تنہائی میں اس کے پاس رات گزارے پھر دیکھیں اپنے نفس کے ہنگاموں اور زلزلوں کو کہ کس طرح اس کے ساتھ منٹوں میں نیت بُری ہوتی ہے ۔نیت خراب ہونے میں کیا دیر لگتی ہے۔ ابلیس نے حضرت رابعہ بصریہ رحمۃ اﷲعلیہا اور حضرت حَسن بصری رحمۃ اﷲ علیہ کے متعلق کہا تھا کہ ایسے جلیل القدر ولی بھی اگر تنہائی میں کچھ وقت گزاریں تو میں ان دونوں کا تقویٰ توڑ دوں۔ اسی سبب سے اجنبیہ اور اَمرد کے ساتھ تنہائی حرام ہے۔حکایت ایک بوڑھے آدمی نے جو حضرت حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی رحمۃاﷲ علیہ سے بیعت تھے اور ذاکر شاغل تھے حضرت حکیم الامّت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ کی خدمت میں ایک عریضہ لکھا کہ مجھے ایک حسین لڑکے سے محبت ہے۔ آج کل وہ ناراض ہے کوئی وظیفہ بتائیے کہ وہ راضی ہو۔ بعض لوگ ایسے بھولے اور سادے ہوتے ہیں کہ اُنہیں اپنی بیماری کا علم نہیں ہوتا۔ حضرتِ اقدس حکیم الامّت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے جواب تحریر فرمایا کہ خدا کے لیے اپنے حال پر رحم کیجیے اور توبہ کیجیے۔یہ عشق و تعلق تو حرام ہے ۔ غیر خدا سے دل لگانا اور تصوف و سلوک طے کرنا یہ دونوں متضاد ہیں ؎ ہم خدا خواہی و ہم دُنیائے دوں ایں خیال ست و محال ست و جنوں بس بڑے میاں کی آنکھیں کھل گئیں اور توبہ کی۔ایک اہم انتباہ پیری میں شہوت تو کمزور ہوجاتی ہے لیکن حرص بڑھ جاتی ہے اور نفس سے مقابلے کی طاقت بھی کمزور ہوجاتی ہے۔ اِسی وجہ سے بزرگوں نے فرمایا ہے اور حضرت حکیم الامّت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے بھی لکھا ہے کہ بوڑھے آدمی کو زیادہ احتیاط سے