روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
فائدہ : یعنی اِن لوگوں کا اِکرام ایمان کی علامت ہے اور اہانت نفاق کی علامت ہے۔حدیث نمبر۵ جس نے کسی کو علم سکھایا اُس کے عمل کا ثواب بھی سکھانے والے کو ملے گا اور اُس عمل کرنے والے کے ثواب سے کوئی کمی بھی نہ کی جائے گی۔(جمع الفوائد)حدیث نمبر۶ علم کا طلب کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ؎حدیث نمبر۷ جب جنّت کی کیاریوں سے گزرو تو خوب کھاپی لیا کرو۔ عرض کیا:یا رسول اﷲ! (صلی اﷲ علیہ وسلم) جنّت کی کیاریاں کیا ہیں؟ارشاد فرمایا: علما کی مجالس۔ ؎حدیث نمبر۸ عالم کو اپنے علم پر خاموشی جائز نہیں اور جاہل کو اپنے جہل پر خاموشی جائز نہیں (یعنی جاہل کو عالم سے سوالات کرکے علم سیکھنا چاہیے)جیسا کہ حق تعالیٰ کا ارشاد ہے: اگر تم نہیں جانتے تو اہلِ ذکر سے سوال کرتے رہو (اور اہلِ ذکر سے مراد اہلِ علم ہیں۔حدیث نمبر۹ جو شخص علم کو رضائے حق کے لیے نہ حاصل کرے (بلکہ دنیوی اغراض کے لیے علمِ دین سیکھے یعنی صرف دُنیا کمانا مقصود ہو اور لوگوں سے جاہ و عزت حاصل کرنا مقصود ہو) تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنائے۔؎ فائدہ: علمِ دین سیکھنے والوں کے لیے اس حدیث سے اخلاصِ نیت کا سبق ملتا ہے۔ ------------------------------