روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
ارشادنمبر۱۳ ایں نہ عشق است آنکہ در مردم بود ایں فساد از خوردن گندم بود حضرت رومی رحمۃاﷲ علیہ فرماتے ہیں کسی آدمی کا رنگ و صورت سے عشق کرنا دراصل عشق نہیں بلکہ فسق ہے اور یہ سب فساد گندم کھانے کا ہے، یعنی خدائے پاک کھانے کو دے رہے ہیں اِس لیے یہ بدمستی سوجھ رہی ہے، اگر خدائے پاک کھانے کو نہ دیں تو سب عاشقی ناک کے راستے نکل جاوے۔حکایت حضرت سعدی شیرازی رحمۃاﷲ علیہ نے دمشق کا ایک واقعہ بیان فرمایا ہے کہ دمشق میں عشق بازی اور حُسن پرستی کی بیماری عام ہوگئی تو حق تعالیٰ کی طرف سے قحط کا عذاب آیا اور بھوک کی تکلیف سے لوگ مرنے کے قریب ہونے لگے۔ تو بعض لوگوں نے اُن عشق بازوں سے کہا کہ بتاؤ! روٹی لاؤں یا آپ کا معشوق لاؤں؟ تو اُن عاشقوں نے کہا کہ معشوق کو ڈالو چولہے بھاڑ میں ہمیں تو روٹی لادو کہ زندگی خطرے میں ہے ؎ چناں قحط سالی شد اندر دمشق کہ یاراں فراموش کردند عشق حضرت سعدی اس واقعے کو اس شعر میں بیان فرماتے ہیں کہ دمشق میں ایسی قحط سالی ہوئی کہ یار لوگ بس روٹی کے غم میں عشق ہی بھول گئے۔حکایت حضرتِ اقدس تھانوی رحمۃاﷲ علیہ نے فرمایا کہ ایک شخص کو بدنگاہی کی عادت تھی۔ ایک عالم بزرگ نے اِس فعلِ خبیث سے منع فرمایا۔ کہنے لگا:اجی حضرت! میں تو حسینوں میں خدا کی قدرت کا تماشا دیکھتا ہوں۔ اُن بزرگ نے ایسا جواب دیا کہ دن میں تارے نظر آگئے۔ فرمایا: اپنی ماں کی شرم گاہ میں خدا کی قدرت کا تماشا