روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
تم جس کو دیکھتے ہو گناہوں سے شادماں زیر لب خنداں ہیں ہزاروں الم نہاں یاد کرنا تھا کسے کس کو کیا کام تیرے قبرمیں آئے گا کون (اختر)فنائیت حُسنِ مجاز اور ابتری رنگِ عُشَّاق جہان رنگ و بو میں رنگ گوناگوں کا منظر تھا مگر ہر اہلِ رنگ و بو کا حالِ رنگ ابتر تھا نظام رنگ و بو سے ہو کے جو مافوق رہتا تھا اُسی مست خدا کا رنگ ہر دَم رنگ خوشتر تھا بعض عاشقینِ مجاز نے احقر سے اپنی پریشانی اور نیند کی کمی، دل کی بے سکونی کا ذکر کیا ہے۔ احقر نے اُنہیں ذکر اﷲ بتادیا اور اُس معشوق سے ملنے جلنے کو منع کردیا ۔ چند دن بعد آکر کہا کہ اب تو خوب نیند آتی ہے اور نہایت سکون کی زندگی ہے ۔ ذاکر حق کی شان یہی ہوتی ہے ؎ آتی نہیں تھی نیند مجھے اضطراب سے تیرے کرم نے گود میں لے کر سلا دیا عشقِ مجاز کا علاج دراصل یہی ہے کہ اُسے عشقِ حقیقی سے تبدیل کردیا جاوے، اور خدا کا عشق ذکر اﷲ کے التزام اور اہل اﷲ کی صحبت کے اہتمام سے عطا ہوتا ہے ؎ دوستو! دردِ دل کی مسجد میں درد دل کا امام ہوتا ہے دردِ محبت کا مبتلا جب کسی اﷲ والے کی صحبت پاتا ہے تو پھر اُس کی زندگی میں انقلاب