روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
ترجمہ: حضرت شیخ محی الدین ابنِ عربی رحمۃاﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ روایت حضور صلی اﷲ علیہ سلم سے پہنچی کہ’’جو شخص ستّر ہزار مرتبہ لَا اِلٰہ اِلَّا اللہُ پڑھے گا اس کی مغفرت ہوجاوے گی اور جس کے لیے اس مقدار میں پڑھا جاوے اور اس کو ثواب بخشا جاوے اس کی بھی مغفرت ہوجاوے گی‘‘ پس میں نے اس روایت کے مطابق لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ ستّر ہزار مرتبہ پڑھا، ایک دن میرے کھانے پر ایک جوان صالح جس کا کشف بہت مشہور تھا کھانا کھارہا تھا، اچانک وہ کھانے کے درمیان رونے لگا، میں نے وجہ دریافت کی تو کہا کہ میری ماں کو عذاب ہورہا ہے، میں نے دل میں خاموشی سے اپنے سترّ ہزار لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ کا ثواب اس کی ماں کو بخش دیا پھر وہ اچانک ہنسنے لگا، میں نے ہنسنے کی وجہ دریافت کی تو کہا کہ میری ماں اچھے مقام پر راحت میں ہے۔ فائدہ: احقر عرض کرتا ہے کہ اگر ہر روز پانچ سو مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کا وِرد اپنا معمول بنالیا جاوے تو پانچ ماہ میںپچھتر ہزار اس کی تعداد ہوجاوے گی اور اس میں سے سترّ ہزار کبھی ماں کو کبھی استاد کو کبھی کسی اور کو بخش دیا تو کیا عجب ہے اس مولائے کریم سے کہ ہر ایک کی مغفرت ہوجاوے۔استغفار و توبہ کا فائدہ (از مثنوی مولانا روم ) ہر چہ بر تو آید از ظلماتِ غم آں زبے باکی وگستاخی است ہم غم چوں بینی زود استغفار کن غم بامر خالق آید کار کن مولانا رومی رحمۃاﷲ علیہ فرماتے ہیں:اے انسان! جو کچھ تجھ پر غم ومصائب اور ظلماتِ غم آتے ہیں وہ سب تیری بے با کی اور نافرمانی اور گستاخی کے سبب آتے ہیں۔ پس جب تو غم اور مصائب دیکھے تو جلد استغفار کر کیوں کہ یہ غم خدا کے حکم سے آتا ہے۔ شاعر کہتا ہے ؎