روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
مقامِ عاشقانِ حق یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَنۡ یَّرۡتَدَّ مِنۡکُمۡ عَنۡ دِیۡنِہٖ فَسَوۡفَ یَاۡتِی اللہُ بِقَوۡمٍ یُّحِبُّہُمۡ وَ یُحِبُّوۡنَہٗ ؎ اے ایمان والو! جو شخص تم میں سے اپنے دینِ اسلام سے مرتد ہوجاوے گا ہم عن قریب ایسی قوم پیدا کریں گے جن سے اللہ تعالیٰ شانہٗ محبت فرمائیں گے اور وہ اللہ تعالیٰ سے محبت کریں گے۔ اہلِ ارتداد اور مرتد لوگوں کے مقابلے میں حق تعالیٰ شانہٗ نے اہلِ محبت کا ذکر فرمایا ہے۔ یہ تقابل دلالت کرتا ہے کہ یہ حضرات ارتداد کی ذِلّت اور نحوست سے محفوظ ہوں گے اور پھر حسنِ خاتمہ کی نعمت سے مسرور ہونا لازماً ان کے لیے ثابت ہوتا ہے۔ فائدہ: حضرت حکیم الامّت تھانوی رحمۃاﷲ علیہ اسی لیے نصیحت فرماتے ہیں کہ سالکین کو چاہیے کہ اہلِ محبت کی صحبت اختیار کریں۔ مولانا رومی رحمۃاﷲ علیہ نے عاشقانِ حق کے لیے دعا بھی خوب مانگی ہے ؎ آفتابِ عاشقاں تابندہ باد بوستانِ عاشقاں سر سبزباد اے خدا! آپ کے عاشقوں کا سورج ہمیشہ چمکتا رہے اور آپ کے عاشقوں کا باغ ہمیشہ ہرا بھرا رہے ۔ اردو زبان کے چند اشعار بھی اسی مضمون کیتائید کرتے ہیں ؎ لوٹ آئے جتنے فرزانے گئے تا بہ منزل صرف دیوانے گئے ------------------------------