روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
بگزراں از جانِ ما سوء القضا و امبر ما را ز اخوان الصفا اے اللہ!میری جان سے میری بُری تقدیر کو ہٹادیجیےاور مجھے اپنے نیک بندوں میں شامل فرمادیجیے ؎ سینکڑوں کو تُو کرے گا جنّتی ایک یہ نااہل بھی اُن میں سہی اے اﷲ!اپنے فضل سے جنّت میں دخولِ اوّلین کو میرے لیے مقدر فرمادیجیے۔ اے اﷲ! اگر آپ کا فضل میرا مددگار ہوجائے تو نفس و شیطان مجھے کبھی مغلوب نہیں کرسکتے اوراے اﷲ!اگر میرے تزکیہ و تطہیر کا آپ ارادہ فرمالیں تو پھر آپ کے ارادے کو کون توڑ سکتا ہے؟ پس آپ اپنے کرم سے میرے تزکیہ کا ارادہ فرمالیں۔ اے اﷲ!آپ کےعلم میں مجھ پر جتنے احسانات ہوئے ہیں ان میں سے اے اﷲ!اِس وقت جتنے احسانات کا استحضار ہوسکا ان کا بھی اور جن لامتناہی احسانات کا استحضار نہیں ہوسکا ان کا بھی ہر بُن مو(بال بال ) سے شکرادا کرتا ہوں۔۱۳) صلوٰۃِ حاجت کا معمول جو لوگ شہر میں آمد و رفت رکھتے ہوں وہ جب گھر سے نکلیں تودو رکعت نمازِ حاجت پڑھ کر دُعا کرلیں کہ اے اﷲ!میں اپنی آنکھوں کو اور اپنے قلب کوآپ کی حفاظت میں دیتا ہوں اور آپ خیر الحافظین ہیں۔ پھر اگر کوتاہیاں ہوجاویں تو واپسی پر ان سے استغفار کریں اور ہر غلطی پر چار رکعت نمازِ نفل کا جرمانہ مقرر کریں اور اگر محفوظ رہیں تو شکر ادا کریں۔۱۴) استغفارکی کثرت ان معمولات کے باوجود بھی خطائیں ہوتی رہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں، معمولات ادا کرتے رہیں اور استغفار کرتے رہیں۔ اس دستورُالعمل پر عمل کرنا ہی اپنی