روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
اِنَّ اللہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیۡنَ وَ یُحِبُّ الۡمُتَطَہِّرِیۡنَ ؎ اللہ تعالیٰ خوب توبہ کرنے والوں اور خوب طہارت کا اہتمام کرنے والوں کو محبوب بنالیتے ہیں۔توفیق کی تعریف توفیق کیا چیز ہے؟ توفیق کی تعریف مولانا اعزاز علی صاحب رحمۃاﷲ علیہ استاذِ فقہ وادب دارالعلوم دیوبند نے تین طرح سے بیان فرمائی ہے: تَوْجِیْہُ الْاَسْبَابِ نَحْوَالْمَطْلُوْبِ الْخَیْرِ اسباب کا متوجہ کردینا مطلوبِ خیر کی طرف۔ تَسْھِیْلُ طَرِیْقِ الْخَیْرِ وَتَسْدِیْدُ طَرِیْقِ الشَّرِّ خیر کے راستے کا آسان فرمادینا اور شر کے راستے کو بند کردینا۔ خَلْقُ الْقُدْرَۃِ عَلَی الطَّاعَۃِ؎ ترجمہ: طاعت کی ہمت اور طاقت پیدا کردینا۔طہارت طہارت، وضو اور غسل تو سب کو معلوم ہے لیکن علّامہ آلوسی رحمۃاﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت سہل رحمۃاﷲ علیہ نے یہ فرمایا کہ علم کی طہارت جہل کی ظلمت سے حفاظت ہے اور طاعت کی طہارت معصیت کی آلودگی سے حفاظت ہے اور طہارت ذکر کی غفلت اور نسیان سے حفاظت ہے اور طہارتِ کاملہ طَہَارَۃُ الْاَسْرَارِ مِنْ دَنَسِ الْاَغْیَارِ؎ہے یعنی باطن کو غیر اللہ سے پاک رکھنا یہی طہارتِ کاملہ ہے ۔ ------------------------------