روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِتعارف وتقدمہ ازمولانا محمدرضوان القاسمی صاحب فاضل دیوبند خطیب مسجد عامرہ، عابد روڈ، حیدرآباد دکنکچھ زمین پر بھی چاند تارے ہیں حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب مدظلہٗ بڑی خوبیوں اور کمالات کے بزرگ ہیں۔ ایک عرصہ ہوا ترکِ ہند کرکے پاکستان(کراچی) کی اقامت انہوں نے اختیار فرمائی ہے۔ پہلے اصلاحی تعلق حضرت مولانا عبدالغنی پھولپوری رحمۃاﷲ علیہ سے قائم فرمایا۔ ان کے وِصال کے بعد حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم کی طرف رُجوع ہوئے۔ اس کے کچھ ہی دنوں بعدبارگاہِ ابراری سے سندِ خلافت عطا ہوئی۔ ’’معارفِ مثنوی، معارفِ شمس تبریز، دنیا کی حقیقت، مجالسِ ابرار‘‘ حضرت حکیم صاحب کی گراں قدر تالیفات ہیں جو علمی اور دینی حلقوں میں قدر کی نگاہوں سے دیکھی گئیں اور شوق کے ہاتھوں لی گئی ہیں۔ اپنے مرشدِ اوّل کی کتاب ’’معرفتِ الٰہیہ‘‘ کے مرتّب بھی موصوف ہی ہیں۔ حضرت حکیم صاحب کا نام سن رکھا تھا۔ کتابیں بھی ان کی مطالعہ میں آئی تھیں۔ دید کی حسرت دل میں تھی جو اب پوری ہوئی۔ وعظ کی مجلسوں میں بھی شرکت کی سعادت نصیبے میں آئی۔ بلامبالغہ کہا جاسکتا ہے کہ’’دید‘‘ نے ’’شنید‘‘ سے بڑھ کر پایا اور اس کا اندازہ ہوا کہ’’اختر‘‘(ستارہ) آسمان ہی پر نہیں زمین پر بھی ہیں۔ جیساکہ ایک شاعر نے اپنے اس مصرعے میں اس طرف اشارہ فرمایا ہے ؎ کچھ زمین پر بھی چاند تارے ہیں حضرت حکیم صاحب کی مجلس بڑی پُرکیف اور معلومات افزا ہوتی ہے۔ جس میں کہیں