روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
زندگی بے دوست کیا ہے زندگی زندگی بے بندگی شرمندگی بدنظری اور عشقِ مجازی سے نجات حاصل کرنے کا اور اﷲ تعالیٰ کا ولی بننے کا طریقہ چار اجزاء سے مرکب ہے:۱) تقویٰ حاصل کرنا۔۲) کسی متقی بندے کی صحبت میں بار بار حاضری دینا بلکہ کچھ دن کے لیے رہ پڑنا جس کی کم ازکم مدت چالیس دن ہے اور زیادہ سے زیادہ چار ماہ ہے، اور اگر اتنی فرصت نہ ہو تو جتنا وقت مل سکے غنیمت سمجھےاور متقی بندے سے مراد وہ مرشدِ کامل ہے جو کسی شیخِ کامل کا اجازت یافتہ ہو۔۳) اُس بندے کی صحبت کا نفع موقوف ہے اِس بات پر کہ اپنا سب حال اُس سے کہا جاوے پھر جو مشورہ اُس کی جانب سے ملے اُس کی اتباع کی جاوے ؎ چار شرطیں ہیں استفادہ کے لیے اطلاع و اتباع و اعتماد و انقیاد ۴) شیخِ کامل کے مشوروں پر عمل کرنے میں جو مجاہدات پیش آئیں اُن کو برداشت کرنا بس چند دن یہ مجاہدات ہیں پھر ہنسنا ہی ہنسنا ہے ؎ چند روزے جہد کن باقی بخندحکایت ہمارے مرشدنا حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم نے ایک مرید کو جو بدنظری کی سخت بیماری میں مبتلا تھے، کپڑے کی دوکان پر کام کرتے تھے۔ ہر بدنظری پر پانچ روپیہ جرمانہ مقرر فرمایا اور تحریر فرمایا کہ یہ جرمانہ خود نہ ادا کرنا بلکہ ہردوئی مجلس دعوۃ الحق میں بھیج دینا خود خرچ کرنے میں نفع نہ ہوگا۔ بس یہ علاج ایسا مفید ہوا کہ دس دن کے بعد اُن کا خط آیا کہ دس دن کے اندر ایک بھی بدنگاہی نہ ہوئی۔ اﷲ والوں کے مشوروں میں برکت ہے، خود سے آدمی یہی جرمانہ مقرر کرلے تو نفع نہ ہوگا۔ عادۃ اﷲ یہی ہے کہ جب کوئی صاحبِ نسبت شیخِ کامل سے علاج کرایا جاتا ہے تو نفع ہوتا ہے،حق تعالیٰ جو تدبیر بھی اُس کے قلم سے یا زبان سے بیان کرا دیں وہ الہام