روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
حضرت صدیقِ اکبر رضی اﷲعنہ کی روایت سے یہ نقلِ گریہ ثابت ہے ؎ اے خوشا چشمے کہ آں گریانِ اوست اے ہما یوں دل کہ آں بریانِ اوست وہ آنکھیں بہت مبارک ہیں جو اللہ تعالیٰ کی یاد میں رو رہی ہیں اور وہ دل بہت مبارک ہے جو اللہ تعالیٰ کی محبت میں جل رہا ہے۔۱۲) مراقبۂ انعاماتِ الٰہیہ اس کے بعد پھر انعاماتِ الٰہیہ کا اس طرح مراقبہ کرے اور حق تعالیٰ سے اس طرح عرض کرے کہ اے اﷲ!آپ سے میری روح نے اپنے وجود کے لیے سوال نہیں کیا تھا آپ کے کرم نے بغیر سوال مجھے وجود بخشا۔ پھر میری روح نے یہ سوال بھی نہیں کیا تھا کہ آپ مجھ کو انسانی قالب(جسم) عطا فرمائیں۔آپ کے کرم نے بغیر سوال کے سو ر اور کتّے کے قالب میں مجھے پیدا نہیں کیا بلکہ قالبِ اشرف المخلوقات (انسانیت کا قالب) بخشا۔ پھر اے میرے اﷲ!اگر آپ مجھے کسی کافریا مشرک گھرانے میں پیدا فرمادیتے تو میں کس قدر ٹوٹے اور خسارہ میں ہوتا۔اگر صدارت و بادشاہت بھی مجھ کو مل جاتی پھر بھی کفر اور شرک کے سبب جانوروں سے بدتر ہوتا۔ آپ نے اپنے کرم سے بغیر سوال کیے مجھے مسلمان گھرانے میں پیدا فرما کر گویا شہزادہ پیدا فرمایا۔ ایمان جیسی عظیم دولت جس کے سامنے کائنات کے تمام مجموعی انعامات و خزائن کوئی حقیقت نہیں رکھتے آپ نے بے مانگے عطا فرما دی۔ اے اﷲ!جب آپ کے کرم نے اتنے بڑے بڑے انعام بے مانگے عطا فرمائے ہیں تو مانگنے والے کو آپ بھلا کیوں کر محروم فرمائیں گے۔ اے اﷲ! میں آپ کی رحمت کو ان بے مانگے ہوئے انعامات و الطافِ بے کراں کا واسطہ دیتا ہوں اور آپ کے فضل سے اپنی تطہیر اور اپنا تزکیۂ نفس مانگتا ہوں تاکہ آپ کی نافرمانیوں سے مرتے دَم تک محفوظ رہوں۔ اے اﷲ!پھر آپ نے مجھے اچھے گھرانے میں پیدا فرمایا اور اپنے نیک بندوں کے ساتھ محبت عطا فرمائی۔ اور دین پر عمل نصیب فرمایا۔ اگر آپ کی رہبری نہ ہو تو مسلمان گھرانے میں پیدا ہونے کے بعد بھی لوگ