روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
حال:بعد سلام علیک گزارش خدمتِ عالیہ میں یہ ہے کہ مجھ کو حضورِ والانے جب سے پڑھنے کے واسطے ارشاد فرمایا تھا جس پر میں نے عمل کیا اس کی برکت سے مجھ کو اُس عورت کی صورت سے نفرت پیدا ہوگئی اور اُس کے خیال سے طبیعت علیٰحدہ ہوگئی ہے۔ تحقیق:الحمد للہ الف الف مرۃ۔ (ہزار ہزار شکر خدائے پاک کا)توبہ شکنی (بار بار توبہ کا ٹوٹ جانا) حال: نفس غالب ہے، گناہِ کبیرہ بھی ہوجاتا ہے بعد میں بہت شرمندگی ہوتی ہے، بار بار توبہ کرتا ہوں اور پختہ ارادہ کرتا ہوں کہ آیندہ اب یہ گناہ نہیں کروں گا مگر توبہ ٹوٹ جاتی ہے، گزشتہ ارادہ یاد نہیں رہتا۔ تدبیر بیان فرما دیں کہ معاصی کی رغبت سے خلاصی ہو۔ تحقیق:کوئی گراں جرمانہ نفس پر مقرر کریں، ان شاء اﷲ تعالیٰ نفع ہوگا۔ میرے نزدیک جب معصیت کی طرف عود ہو (یعنی گناہ ہوجاوے) تو چالیس یا پچاس نفلیں اِس کے تدارک کے لیے پڑھی جاویں اور پھر اطلاع دیں۔عشقِ اجنبیہ کا علاج حال:میں کسی عورت پر عاشق بھی ہوں اور اُس کی محبت سے بے حد پریشان ہوں۔ دین و دُنیا دونوں تباہ ہورہے ہیں۔ براہِ کرم علاج سے مطلع فرما دیں۔ تحقیق:جس سے عشق ہے اُس کی صحبت کو فوراً چھوڑ دو اور اُس سے بہت دُوری اختیار کرلیجیے۔ ظاہری دُوری اور باطنی دُوری دونوں ضروری ہیں۔ ظاہری دُوری یہ ہے کہ اُس سے نہ بولو، نہ اُس کی آواز کان میں پڑنے دو، نہ اُس کو دیکھو، نہ اُس کا تذکرہ کرو، نہ اُس کا تذکرہ کسی سے سنو۔ اور باطنی دُوری یہ ہے کہ قصداً اُس کا تصور دل میں نہ لاؤ، اگر تصور آجائے تو اور کسی کام میں لگ جاؤ اور حق تعالیٰ سے دُعا بھی کرتے رہو اور ذکر اﷲ میں مشغول رہو گو دل نہ لگے۔ اور موت ما بعدالموت کو سوچا کرو اور پھر اطلاع دو۔