روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
ارشادنمبر۵ وعدہ ہا باشد حقیقی دلپذیر وعدہ ہا باشدمجازی تا سہ گیر حق تعالیٰ کے وہ وعدے جو مومنین کے لیے دیدار اور جنّت کے ہیں ان سے اولیائے کرام اور مومنین کاملین کے ارواح اور قلوب کس درجہ پُرسکون اور اطمینان کی لذّت سے سرشار ہیں لیکن جن کو شیطان عشقِ مجازی اور حُسن فانی پر جو کچھ ملمع سازی کی عارضی چمک دَمک دکھا کر بے وقوف بنا لیتا ہے اُن کے دلوں کا غم اور اُن کی پریشانیاں اِس قدر واضح ہیں کہ خود عاشق مجاز اُس سے نالاں ہیں۔حکایت ایک سیاہ فام عاشقِ مجاز ڈاکٹر میرے مرشد پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ کے پاس کانپور میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ حضرت رات بھر نیند نہیں آتی ایک عالمِ اضطراب طاری ہے۔ احقر نے دل میں سوچا کہ عشقِ مجازی قہر ِالٰہی ہے، دیکھو بے چارہ کس طرح تڑپ رہا ہے۔ اور اﷲ والے کیسے مطمئن اور خوش ہیں کہ ان کو اپنے محبوبِ حقیقی سے کبھی فراق ہی نہیں۔ارشادنمبر۶ زیں سبب ہنگا مہا شد کل ہدر باشد ایں ہنگامہ ہر دَم گرم تر اِسی سبب کہ دُنیا کے معشوقوں کا حُسن عارضی ہوتا ہے کچھ ہی دن میں اُن کے عاشقوں کے بازار کا ہنگامہ ٹھنڈا ہوجاتا ہے اور اپنی آنکھوں سے حُسنِ رفتہ کے کھنڈرات اور ویرانیوں کو دیکھ کر ایامِ رفتہ کے رائیگاں جانے پر آہ سرد کھینچتے اور کفِ افسوس ملتے ہیں، اور برعکس عشاقِ حق چوں کہ غیرفانی اور ہمیشہ باقی رہنے والی ذات کی محبت میں سرگرم ہیں اِس لیے اُن کے بازارِ محبت کا ہنگامہ گرم تر رہتا ہے۔