روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
یہ نصیحت اور دعا کل بھی آپ فرماسکتے تھے آج آپ نے کیوں بلایا؟ بزرگ نے فرمایا: بھئی! کل تک میں بہت گڑ کھایا کرتا تھا۔ اس حالت میں اسے گڑ ترک کرنے کی نصیحت کیوں کرتا! آج میں نے خود گڑ کھانا کم کردیا ہے تو پھر اسے نصیحت کی تاکہ یہ نصیحت مؤثر ہو، اور میں پوری قوت کے ساتھ اپنی بات کہہ سکوں۔ فرمایا: اس سلسلہ میں، میں نے ایک شعر کہا ہے جو نہایت قابلِ غور ہے، وہ یہ ہے ؎ جب نور نہیں خود ہی دل میں منبر پر وہ کیا برسائیں گےوہاں دیکھنا ہے کہ کیسے رہے فرمایاکہ یہ دنیا چند روزہ ہے کسی طرح گزر ہی جائے گی مگر جب ہمیں یہاں کچھ کرنا ہے تو اچھا کام کیوں نہ کریں تاکہ آخرت میں کامیابی اور سرخروئی حاصل ہو جب کہ وہیں کی کامیابی اور سرخروئی اصل ہے۔ علّامہ سیّد سلیمان ندوی رحمۃاﷲ علیہ نے اس گہری حقیقت کو اپنے ایک سادہ شعر میں کس خوبی کے ساتھ سمجھایا ہے۔ سنیے ؎ ہم ایسے رہے یاکہ ویسے رہے وہاں دیکھنا ہے کہ کیسے رہےشیطان کش دوا فرمایاکہ آج کل وسوسہ کی بیماری عام ہے۔ طرح طرح کے بُرے خیالات ہمارے ایمان پر ڈاکہ ڈالتے رہتے ہیں۔ شیطان کا ہر طرف سے حملہ ہوتا ہے۔ اسی طرح سے جس طرح کہ مچھر اور کھٹمل کا۔ لوگوں نے مچھر اور کھٹمل کو مارنے کی نئی نئی دوائیں ایجاد کی ہیں اس کے باوجود ان کا مرنا یقینی نہیں لیکن رسول اکر م صلی اﷲ علیہ وسلم نے وسوسہ کو دور کرنے اور وسوسۂشیطانی کو مارنے کے لیے ایک دوا تجویز فرمائی ہے بہت مختصر مگر نہایت زود اثر اور فائدہ قطعی ہے، یہ دوا جامع صغیر میں موجود ہے، الفاظ یہ ہیں اٰمَنْتُ بِاللہِ وَرُسُلِہٖ میں ایمان لایا اللہ پر اور اس کے تمام رسولوں پر۔