روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
خُلِقَتَ الْمَرْأَۃُ مِنْ ضِلَعٍ فَاِنْ تُقِمْھَا تَکْسِرْہَا فَدَارِہَا تَعْشُ بِھَا عورت ٹیڑھی پسلی سے پیدا کی گئی ہے پس اگر تم سیدھی کروگے توڑ دوگے پس مدارات کرو یعنی حُسنِ سلوک کرو اور زندگی اسی طرح گزارلو۔دیگر احادیثِ مُبارکہ حدیث نمبر۱ اِسْتَوْصُوْا بِالنِّسَاءِ خَیْرًا فَاِنَّ الْمَرْأَۃَ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعٍ اَعْوَجَ...الخ؎ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جس کو حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ نے مرفوعاً روایت فرمایا ہے کہ لوگو! وصیت کرو عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی، پس تحقیق کہ عورت کو پیدا کیا گیا ہے ٹیڑھی پسلی سے اور اسی روایت میں ہے کہ اگر ٹیڑھی پسلی کو سیدھا کروگے تو توڑ دوگے۔حدیث نمبر۲ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم جب ہمارے پاس تشریف لاتے تو مسکراتے ہوئے تشریف لاتے تھے۔ اس سے معلوم ہوا کہ بیوی کا ایک حق یہ بھی ہے ۔اور آج ہم لوگوں کا معمول یہ ہے کہ باہر دوستوں میں خوب ہنسیں گے مسکرائیں گے اور گھر میں داخل ہوتے ہی تقدس مآب رشک بایزید بسطامی بنے ہوئے نہایت متانت اور سنجیدگی کا چہرہ پر نشان لیے ہوئے جیسے کوئی حاکم فوجی اپنے ماتحتوں سے گارڈ آف آنر لینے کو باوقار آرہا ہو۔حدیث نمبر۳ عورت سے خدمات بھی اس کی طاقت اور صحت کے اندازے سے لینا چاہیے۔ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا حکم ہے کہ جانوروں کی پیٹھ کو منبر نہ بناؤ۔؎ ------------------------------