روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
یاد کرتے ہیں حق تعالیٰ کی عظمت اور اس کی وعید اور سزا کو اور اپنی پیشی اور اعمال کے سوال وجواب کو اور نہی اور مغفرت کو۔ اور کہا گیا ہے کہ یاد کرتے ہیں اس کے جمال کو پس شرم محسوس کرتے ہیں یا اس کے جلال کو پس خوف اور ہیبت محسوس کرتے ہیں۔ فَاِنَّ الذُّنُوْبَ وَاِنْ کَبُرَتْ فَعَفْوُ اللہِ تَعَالٰی اَکْبَرُ پس تحقیق کہ گناہ خواہ کتنے ہی بڑے ہوں لیکن حق تعالیٰ کا عفووکرماس سے بھی بڑا ہے۔ وَلَمْ یُصِرُّوْا عَلٰی مَافَعَلُوْا (اور وہ لوگ اپنے فعلِ بد پر اصرار نہیں کرتے)اَیْ لَمْ یُقِیْمُوْا اَوْ غَیْرُمُقِیْمِیْنَ عَلَی الَّذِیْ فَعَلُوْہُ مِنَ الذُّنُوْبِ فَاحِشَۃً کَانَتْ اَوْظُلْمًا گناہ فاحشہ ہو یا ظلم ہو اس پر قائم نہیں رہتے۔اِصْرار کی لغوی اور شرعی تحقیق اَ لْاِصْرَارُ اَشَدُّ مِنَ الصِّرِّ وَقِیْلَ الثُّبَاتُ عَلَی الشَّیْ ءِ وَیُسْتَعْمَلُ شَرْعًا بِمَعْنَی الْاِقَامَۃِ عَلَی الْقَبِیْحِ مِنْ غَیْرِ اسْتِغْفَارٍ وَرُجُوْعٍ بِالتَّوْبَۃِ امام بیہقی رحمۃاﷲ علیہ نے ابنِ عباس رضی اﷲ عنہ سے یہ روایت نقل کی ہے کہ کُلُّ ذَنْبٍ اَصَرَّعَلَیْہِ الْعَبْدُ کَبِیْرٌ، وَلَیْسَ بِکَبِیْرٍ مَا تَابَ مِنْہُ الْعَبْدُ؎ ہروہ گناہ جس پر اصرار اور دوام رکھا جائے کبیرہ ہے اورجس کبیرہ سے بندہ توبہ کرلے وہ کبیرہ نہیں۔ وَہُمْ یَعْلَمُوْنَ(اور وہ ان باتوں کوجانتے بھی ہیں)اَیْ یَعْلَمُوْنَ قُبْحَ فِعْلِہِمْ، وَیَکُوْنُ الْمَعْنٰی تَرَکُوا الْاِصْرَارَ عَلَی الذَّنْبِ لِعِلْمِہِمْ بِأَنَّ الذَّنْبَ قَبِیْحٌ فَاِنَّ الْحَالَ قَدْ یَجِیْءُ فِیْ مَعْرِضِ التَّعْلِیْلِ؎ حضرت صدیقِ اکبررضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ------------------------------