روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
گے یا نفرت کریں گے بلکہ یہ حضرات ایسے بیماروں پر نہایت درجہ شفقت و مہربانی کرتے ہیں اور اِس خدمت کو اپنی خوش قسمتی اور حصولِ رضائے الٰہی کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور ان حالات کو امانت سمجھ کر کسی مخلوق پر ظاہر بھی نہیں کرتے۔ ماں باپ سے بھی زیادہ رحمت و شفقت اور مہربانی اگر دیکھنا ہو تو اﷲ والوں کی صحبت میں مشاہدہ کریں۔ ان شاء اﷲ تعالیٰ اﷲ والوں کے پاس آنے جانے کے اہتمام کو اور اُن کے مشورے پر عمل کو اِس شدید بیماری اور ناسورِ کہنہ سے شفائے کاملہ کے لیے اکسیر اور مجرب پائیں گے۔ الحمد ﷲ کہ یہ باب عشقِ مجازی و بدنگاہی مع علاج آج تمام ہوا۔ حق تعالیٰ اپنی رحمت سے حُسنِ قبول اور نافع فرمائیں، آمین۔ کتبہ:محمد اختر عفا اﷲ عنہ ۲۹ ؍ ربیع الاوّل ۱۳۹۶ھتتمہ مضمون بدنظری وعشقِ مجازی مع مجموعہ چند اصلاحی اشعار حسن عارضی پر احقر کا یہ شعر ملاحظہ ہو۔ دنیا کے شاعر لفظ ’’عارض‘‘ رخسارِ محبوب کو کہتے ہیں ؎ ان کے عارض کو لغت میں دیکھو کہیں مطلب نہ عارضی نکلے داڑھی مونچھ نکل آنے پر لڑکوں کے اِس عارضی حُسن کے زوال پر احقر کے دو شعر ملاحظہ ہوں ؎ کبھی جو سبزہ آغازِ جواں تھا تو وہ سالارِ گروہ دلبراں تھا بڑھاپے میں اُسے دیکھا گیا جب کسی کا جیسے وہ نانا میاں تھا