روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
مذاکراتِ دکن تقریظ ازحضرت اقدس عارف باللہ ڈاکٹر محمدعبدالحی صاحب دامت برکاتہم خلیفہ حضرت حکیم الامّت مجدد الملّت مولانا حافظ شاہ محمد اشرف علی صاحب قدس سرہٗ ( مؤلف اسوۂ رسولِ اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم ومأثر حکیم الامّت وبصَائر حکیم الامّت) عزیزم مولانا حکیم محمد اخترسلمہ اللہ تعالیٰ کی جملہ تالیفات کو حق سبحانہٗ وتعالیٰ کے فضل خاص سے عوام وخواص اُمت نے بہ نظر ِتحسین دیکھا اور مفید پایا، جس میں ’’معارفِ مثنوی مولانا روم‘‘خاص طور پر قابلِ ذکر ہے۔ عزیز موصوف کی مجالس ومواعظ سے بھی ماشاء اللہ! خلق کو نفع ہورہا ہے۔ حیدرآباد دکن میں آپ کے مواعظ سے کچھ کچھ اقتباسات مولانا محمدرضوان القاسمی فاضل دیوبند نے مقامی اخبار روزنامہ نوید دکن کے کالم ’’ندائے حجاز‘‘ میں جو مسلسل کئی روز شایع کیا تھا ان کا مجموعہ بعنوان ’’مواعظ حیدرآباد دکن‘‘ کراچی سے شایع کیا جارہا ہے۔ ان مضامین کا کچھ حصّہ احقر نے بالاستیعاب اور کچھ حصّہ جستہ جستہ دیکھا ماشاء اللہ!’’از دل ریزد بر دل خیزد‘‘ کا مصداق ہے۔ مجھے اس بات سے خاص طور پر مسرّت ہوئی ہے کہ عزیز موصوف کی تقاریر میں وہی جھلک واندازِ بیان ہے جو خانقاہ تھانہ بھون کا طرۂ امتیاز ہے۔ ’’جاذبیت ونافعیت‘‘۔ دل سے دعا کرتا ہوں کہ حق تعالیٰ اس کتاب کو نیز موصوف کی جملہ تالیفات اور خدماتِ دینیہ کو حُسنِ قبول عطا فرمائیں۔ دُعاگو: محمدعبدُالحی عفااللہ عنہ ۱۴؍رمضان المبارک ۱۳۹۷ھ