روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
مستند رستے وہی مانے گئے جن سے ہوکے تیرے دیوانے گئے آہ کو نسبت ہے کچھ عشاق سے آہ نکلی اور پہچانے گئےتین علاماتِ اہلِ محبت اَذِلَّۃٍ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اَعِزَّۃٍ عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ ۫ یُجَاہِدُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ وَ لَا یَخَافُوۡنَ لَوۡمَۃَ لَآئِمٍ ؕ ؎ مضمونِ ارتداد کے مقابلے میں اپنے عاشقوں کا ذکر فرمانے کے بعد حق تعالیٰ شانہٗ نے اپنے عاشقوں کی تین علامات بھی بیان فرمادیں تاکہ ان کی شناخت ہوسکے: پہلی علامت اپنے ایمانی بھائیوں کے ساتھ مہربانی اور تواضع اور نہایت خاکساری کے ساتھ ملتے ہیں اور کافروں پر سخت اور مضبوط رہتے ہیں۔علمی لطیفہ حضرت مولانا وصی اللہ صاحب رحمۃاﷲ علیہ نے فرمایا کہ جب کسی بستی میں ملوک (بادشاہ لوگ) داخل ہوتے ہیں تو اس بستی کے معزز سرکشوں کو گرفتار کرلیتے ہیں اور ان کو ذلیل کردیتے ہیں۔ارشادِ باری تعالیٰ ہے: اِنَّ الۡمُلُوۡکَ اِذَا دَخَلُوۡا قَرۡیَۃً اَفۡسَدُوۡہَا وَ جَعَلُوۡۤا اَعِزَّۃَ اَہۡلِہَاۤ اَذِلَّۃً ۚ؎ تو اسی طرح جس دل کی بستی میں نسبت مع اللہ القاء کی جاتی ہے تو حق تعالیٰ جو احکم الحاکمین اور سلطان السلاطین ہیں اس دل کے اندر تکبّر اور عُجب اور حسد اور بُغض اور انانیت کے تمام سرکشوں کو گرفتار کرکے ذلیل کردیتے ہیں۔ پس ہر صاحبِ نسبت ------------------------------