روح کی بیماریاں اور ان کا علاج |
س کتاب ک |
|
میں نے ایک تبلیغی اجتماع میں اس ’’شیطان کش دوا‘‘ کا ذکر کیا تو ایک صاحب اس کا ذکر کثرت سے کرنے لگے۔ بعد میں انہوںنے بتایا کہ یہ تو بہت مؤثر ہے، کتنے وساوس دور ہوگئے۔ میں بدنگاہی کے مرض میں بھی مبتلا تھا۔ گھر سے نکلتے ہوئے اور راستے میں اس کا وِرد کرتا تھا، اس کی برکت سے میرا یہ مرض ختم ہوگیا ۔ میں نے اس وقت خیال کیا کہ اصل تعلق تو اس کاایمان سے ہے مگر بہت خوب کہ اعمال میں بھی اس کی برکت کا ظہور ہوتا ہے۔ آپ ہر بُرے خیال آنے کے ساتھ ذکر کے وقت، نماز سے قبل،تلاوت کے وقت اور دوسرے اعمالِ صَالحہ کے وقت اس کو پڑھ لیا کیجیے۔ ان شاء اللہ! بہت مفید پائیں گے۔مسلّح ہوکر نکلو فرمایاکہحضرت ہردوئی دامت برکاتہم (مولانا ابرار الحق صاحب مدظلہٗ) فرمایا کرتے ہیں کہ حدیث سے ثابت ہے کہ وضو مؤمن کا ہتھیار ہے۔ اس سے مسلّح ہوکر نکلو، اس سے بدنگاہی اور دوسری چیزوں سے حفاظت ہوگی۔ شیطان جب تم کو مسلّح دیکھے گا تو اسے تمہارے نزدیک آنے کی جرأت نہیں ہوسکتی۔ وہ تو دور ہی سے بھاگ کھڑا ہوگا۔ فرمایا:اس لیے ہم لوگوں کو مسلّح نکلنا چاہیے۔اس کے فائدے آپ خود محسوس کریں گے۔ ان شاء اللہ یکم جمادی الاوّل ۱۳۹۷ھ مطابق ۲0؍اپریل ۱۹۷۷ء بروزِ پنج شنبہ، روزنامہ نوید دکن، حیدرآباد (ہند)ارشاداتِ اختر کل اسی صفحہ پر حضرت مولانا حکیم محمد اخترصاحب مدظلہٗ (کراچی) کے ارشادات کی پہلی قسط دی گئی تھی،آج دوسری قسط ملاحظہ فرمایئے۔ (محمدرضوان القاسمی)ذکر میں تاثیرِ دورِجام ہے اللہ کے ذکر سے کبھی غافل نہیں ہونا چاہیے۔ ذکر دراصل ایک کنجی ہے جس سے دل کا قفل کھلتا ہے اور طاعت وفرماں برداری میں جی لگتا ہے اور اس کے لیے جذبہ